SHABIKH GRAVE YARD
(NEWLY BORNED BABIES BURRIED ALIVE
IN ERA OF JAHLIYH
)

 -

یہ تصویر " مقبرہ شبیکہ " کی ہے - عربی میں مقبرہ قبرستان کو کہتے ہیں جبکہ شبیکہ حرم کے قریب مکّہ کے اس محلے کا نام ہے جہاں یہ قبرستان موجود ہے - پیارے آقا و سرکار سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم کی بعثث سے پہلے ایام جہالت میں اہل مکّہ کے یہاں یہ رسم قبیح عام تھی کہ وہ بیٹیوں
( لڑکیوں ) کے پیدا ہوتے ہی انھیں زندہ دفن کر دیا کرتے تھے -

جس مقام پر اہل مکّہ آپکی نوزائدہ بچیوں کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے ، یہ اس ہی مقام کی تصویر ہے جو مکّہ کی بلند و بالا، پر شکوہ عمارتوں کی درمیان آج بھی ویسے کا ویسا ہی موجود ہے - اور اس مقام کی زیارت کرتے ہوتے، محسوس کرنے والوں کو آج بھی احساس ہوتا ہے کہ کہیں سے دبی دبی یہ آوازیں آرہی ہیں کہ اے زندہ رہ جانے والوں میں سے کوئی ہمیں یہ بتاے کہ ہم معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا کہ ہمیں دنیا میں چند سانسیں لینے سے پہلے ہی زندہ درگور کر دیا گیا - اس مقام پر آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا لازمی ہے -

مکّہ میں حرم کے اطراف کی ایک انچ زمین بھی سونے کے بھاؤ ہے اور شائد ہی یہاں کا کوئی چپہ اب اپنی اصلی حالت میں ہو اور خالی یا بیکار پڑا ہو لیکن
" مقبرہ شبیکہ " کی زمین آج بھی ویسی کی ویسی اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور کہا جاتا ہے کہ جب بھی اس مقام پر کچھ تعمیر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آڑے آجاتی ہے اور کام وہیں کا وہیں دھرا رہ جاتا ہے

NEXT PAGE
PREVIOUS PAGE
LIST PAGE