غار المرسلات
==================



منی میں موجود ایک پہاڑ جس کا نام جبل الضباع ہے ، اسکی چوٹی پر یہ غار اصل میں وہ غار ہے جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ اس میں قران پاک کی سورہ المرسلات اس طرح رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم کے قلب اٹھار پر نازل ہوئیں کہ جب یہ آیات نازل ہو رہی تھیں رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم اسے اپنی زبان مبارک سے دہراتے جارہے تھے اور اسوقت جو صحابہ اکرم وہاں موجود تھے براہ راست آپ صلی الله علیہ وسلم کی زبان اقدس سے ان آیات مبارکہ کو سن رہے تھے - 

یہ تاریخی موقع سے ایک واقعہ بھی مذکور ہے کہ یہاں یک سانپ بھی نکل آیا جسکو صحابہ اکرم نے مارنے کی کوشش کی مگر وہ بچ نکلا جس پر آقا دو جہاں رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم فرمایا '' جس طرح سانپ تمہیں نقصان نہ پہنچا پایا ، اسی طرح تم بھی سانپ کو نقصان نہ پہنچا سکے ''




منی میں یہ پہاڑ '' جبل الضباع '' مسجد خیف کے جنوب کی جانب واقع ہے اور اس غار کو ''
غار المرسلات  '' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے-

بطور حوالہ 
اس واقعہ کا ذکر قران حکیم کی ایک مستند تفسیر '' تفسیر اب نے کثیر میں بھی آیا ہے جو اب نیچے  دیکھ سکتے ہیں -
 

EXTRACT FROM TAFSEER IBN-E-KASEER

('' اور پھر الله سبحان و تعالی ہی ہیں جنہیں ہرچیز کا مکمل اور بہترین علم ہے - ہماری کوششیں تو ناقص اور کمزور ہیں - '' )
==============================================================================


LIST PAGE

NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE