جی جی بالکل فرشتے اسی پہاڑ پر اترے تھے اور
 ہاں قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " اسی مقام کو کہا گیا ہے -

- ============================================================
 
سترھویں روزے کو یوم الفرقان کہتے ہیں یعنی وہ دن جس دن اسلام کی پہلی جنگ ''جنگ بدر '' ہوئی اور مسلمانوں کو رسول الله صلی اللہہ علیہ وسلم کی قیادت میں عظیم فتح
حاصل ہوئی- اس دن کی مناسبت سے میں نے اھلا'' کا یہ کویز آپکی خدمات میں پیش کیا تھا -

اس تصویر میں نظر انے والا پورا منظر بدر کے اس مقام کا ہے جہاں یہ غزوہ وقوع پزیر ہوا - کفار کے ایک ہزار کے لشکر جرار جس میں دو سو گھوڑے اور سات سو اونٹ شامل تھے ، کے سامنے تین سو تیرہ مومنین اسلام کا لشکر جس میں صرف دو گھوڑے اور ستر اونٹ تھے بہت ہی کمزور محسوس ہو رہا تھا جسکی نزاکت کا اندازہ رسول الله صلی اللہہ علیہ وسلم کو بھی تھا - اس موقع پر رسول الله صلی اللہہ علیہ وسلم نے الله کی بارگاہ میں تاریخ ساز دعا کچھ یوں کی:-

” اے الله ! یہ قریش ہیں اپنے سامان غرور کےساتھ آئے ہیں تاکہ تیرے رسول کو جھوٹا ثابت کریں۔ اے اللہ اب تیری وہ مدد آجائے جس کا تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا۔ اے اللہ ! اگر آج یہ مٹھی بھر جماعت ہلاک ہوگئی تو پھر روئے زمین پر تیری عبادت کہیں نہیں ہوگی “

اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فتح کی بشارت دی اور ایک ہزار فرشتوں سے امداد فرمائی ’’سورۃ انفال‘‘ کی آیت نمبر نو میں اس کا ذکر ہے ۔

’’سورۃ انفال‘‘ کی آیت نمبر نو میں جن ایک ہزار فرشتوں کا ذکر ہے وہ اس ہے پہاڑ پر اترے تھے جو تصویر میں نظر آرہا ہے . اس پہاڑ کو حرف عام میں آج کل
''جبل ملا یکہ '' یعنی فرشتوں کا پہاڑ کہتے ہیں - پانچ سو فرشتے سیدنا جبریل علیہ سلام کی قیادت میں اور جب کہ دوسرے پانچ سو فرشتے سیدنا مکایل علیہ سلام کی قیادت میں اس پہاڑ پر اترے اور مسلمانوں کی مدد کی اور کفّار کا لشکر جرار ابو جہل سمیت نیست و نابود ہو گیا -

گو کہ جس پہاڑ پر فرشتے اترے تھے اسے حرف عام میں '' جبل ملا یکہ '' کہتے ہیں لیکن قرآن پاک کی سوره الانفال کی ایک اور آیات نمبر بیالیس --٤٢-- میں اس پہاڑ سمیت بدر کے میدان کے اس حصے کو جہاں مسلمانوں کی فوج موجود تھی ''عدوۃ الدنیا " کے نام سے نشان دہی کی گیئ ہے جس کے معنی ( مدینہ سے ) قریب والی یعنی ''ادھر والی ''(idher wali ) فوج کے ہیں - nearer side to madina

اسی آیات شریفہ میں کفار کے لشکر کو
'' عدوۃ قصویٰ '' والی یعنی دور یا ''اس پار'' والی فوج کہ کر مخاطب کیا گیا ہے FARTHER SIDE FROM MADINA -
تا ہم زیر نظر تصویر میں جبل ملایکہ کے ساتھہ ''عدوۃ الدنیا " کا مقام نظر آ رہا ہے -
( والله أعلم )
===================================================

NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE
LIST PAGE