متکلم اور متکا کہاں کهو گیے ؟
 

=====================================

مسجد الحرام کے گیٹ نمبر ایک یعنی '' باب عبدلعزیز '' سے باہر نکلیں تو ہمیں سامنے یہ بلند و بلا شاپنگ سینٹر نظر آیے گا جس کی تصویر اوپر دی گئی ہے -

دن رات یہاں کی زندگی اتنی مصروف نظر آتی ہے اور تجارتی سرگرمیاں انتنی عروج پر ہوتی ہیں کہ شاید ہی کوئی رک کر یہان '' متکلم '' اور '' متکا '' کے بارے میں سوچتا ہوگا - 

جدید تعمیر کے اس بلند و بالا شاھکار کے بس منظر میں '' متکلم '' اور '' متکا '' جسی دلوں کو گرما دینے والی زیارتیں آخر کہاں گم ہو گئی ہیں - 

اصل میں اس تصویر میں جس مقام کو سرخ دایرے سے ظاہر کیا گیا ہے وہ حقیقت میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کا وہ مکان تھا جہاں سے رسول مکرم سیدنا محمد صلی الله علیہ وسلم نے آپ کے ساتھہ ہجرت کا سفر شروع کیا تھا -یہی وہ مکان با برکت تھا جہاں ام المومنین '' سیدہ عائشہ رضی الله تعالی عنہا '' کی ولادت با سعادت بھی ہوئی تھی -- 

١٩٨٨ عیسوی تک یہان ایک مسجد قایم تھی اور لوگ نظر بھر کر اس مقام با برکت کی زیارت کرتے تھے - اس مسجد میں دو پتھر تھے جنہوں نے اس مسجد کی شان میں چار چند لگا دیے تھے - ان میں سے ایک پتھر کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ اس نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو '' سلام '' کیا تھا - گویا اسنے آپ صلی الله علیہ وسلم سے گفتگو کا شرف حاصل کیا تھا - اس لیے اس پتھر کو '' متکلم '' کہتے تھے یعنی '' جس نے کلام کیا '' -

جبکہ دوسرا پتھر وہ تھا جس پر سر مبارک رکھ کر رسول مکرم سیدنا محمّد صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے آرام فرمایا تھا - گویا اسکو نبی پاک صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی تکیہ مبارک بننے کا شرف حاصل ہوا - اسی لیے اس پتھر کو '' متکا '' کہتے تھے - 

مرقوم ہے کہ یہ دونوں پتھر مسجد کی قبلہ رخ دیوار میں پیوست تھے - ١٩٨٨ تک یہ مسجد اس طرح قایم تھی کہ مسجد پہلی منزل پر تھی اور نیچے دوکانیں تھیں اور مسجد کے باہر جلی حروف میں لکھا تھا :-

'' یہ دار الرفیق رسول صلی الله الیہ وسلم ہے '' 

-بعد میں اس مقام پر سن ١٩٩٢ میں یہ ملٹی اسٹوری شاپنگ سینٹر بنا دیا گا اور اس طرح جس مقام سے عظیم سفر ہجرت کا آغاز ہوا . اس مقام کے ساتھہ '' متکلم '' اور '' متکا '' جیسی عظیم زیارتیں بھی کہیں اوجھل ہوگئیں - 

کاش ایسا نہ ہوتا تو ہم بھی '' متکلم '' اور '' متکا '' کو دیکھنے کی سعادت حاصل کر لیتے -




======================================================

YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -



6