10

لوگ آتے تو نہیں پر قریب سے گزرجاتے ہیں



یہ درست ہے کہ جو لوگ مسجد الحرام آتے ہیں انکی اولین خواہش طواف کعبہ ہوتی ہے یا وہ نمازوں میں مشغول ہوتے ہیں یا پھر سعی کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں لیکن میں مسجد الحرام کا ایک ایسا چپہ ہوں جسکی اہمیت آپکو پتہ چل جائے تو آپ اپنے فرائض سے فرا غ ہوکر میری زیارت کو ضرور آئین گے اور شاید میری زیارت کر کے آپ اپنی قسمت پر رشک پھی کرنے لگیں اور سوچنے لگیں کہ الله سبحان و تعالیٰ نے آپکو کس عظیم مقام کی زیارت کروادی ہے -

میرا مقام اسلامی تاریخ اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے ایک خاص روشن پہلو سے نسبت رکھتا ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے -

کیا آپکو پتہ ہے کہ مسجد الحرام میں واقع میرے اس گوشے کو دیگر گوشوں سے زیادہ کیوں اہمیت حاصل ہے - یہاں رسول الله صلی الله الے وسلم کے مکی دور میں کیا تھا اور یہاں اسلامی تاریخ کا کونسا واقعہ رونما ہوا -

------ALMIGHTY ALLAH KNOWS THE BEST AND ALL --------

اور پھر ایسی انگنت تصویر اور معلومات کے لیے آپ کے پاس وسیم کی ویب سایٹ '' اھلا'' '' تو ہے ہی نا -
http://www.ahlanpk.org/
=========================================
جواب حاضر ہے 
===========
اس سوال کا بہت سے بھائی بہنوں نے اس حد تک تو جواب بالکل درست دیا کہ اس مقام سے الله کے پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم نے اسرا ولمعراج کا ابتدائی سفر شروع کیا تھا اور اس ہی مقام پر '' براق؛؛ کو باندھا گیا تھا مگر کسی ساتھی نے یہ نہیں بتایا کہ اس مقام پر اسوقت کیا موجود تھا -

اس وقت اس مقام پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی چچی زاد بہن '' ام ھانی '' رضی الله عنہا کا مکان تھا جہاں اس رات رسول الله صلی الله الے وسلم آرام فرما رہے تھے کہ سیدنا جبرئیل علیہ سلام . سیدنا مکایل علیہ سلام اور دیگر فرشتوں کے ساتھ تشریف 
لاے - آپ نے ایک رواہت کے مطابق رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے تلوں مبارک کو بوسہ دیا اور انکے ہونٹوں کی لطیف ٹھنڈک کے احساس سے آپ صلی الله علیہ وسلم بیدار ہوے - سیدنا جبرئیل علیہ سلام نے آپکو اپنی آمد کا مقصد بتایا پھر سینہ اطہر شق کرکے زم زم سے اسے دھوکر اسمیں ایمان اور حکمت کی طشت انڈیل کر سینہ مبارک برابر کر دیا گیا - اسکے بعد آپکو براق پیش کیا گیا جس پر تشریف فرما ہو کر آپ صلی الله علیہ وسلم نے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ تک کا زمینی سفر شروع کیا- براق کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ اسکا ایک قدم جس مقام سے اٹھتا تو دوسرا قدم اس مقام پر پڑتا جہاں انسان کی حد نگاہ ہوتی- 

مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اسوقت مہینوں کی مسافت تھی اسی لیے بیت المقدس کی اس مسجد کو مسجد الاقصیٰ کھا جاتا تھا کیوں کہ عربی میں اقصیٰ کے معنی '' دور ؛؛ کے ہیں اور یہ سفر انتہائی تیزی میں ہوا اسی لیے اس پہلے زمینی سفر کو اسرا کہتے ہیں جس کے معنی '' تیزی '' کے ہیں اور یہ سفر براق پر ہوا-

مسجد الاقصیٰ سے دوسرا سفر معراج کا تھا جو آپ صلی الله علیہ وسلم نے آسمانوں تک کیا اور الله رب تعالی سے شرف ملاقت کا اعزاز حاصل ہوا اور پانچ نمازوں کا تحفہ امت کو ملا - اس سفر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سفر مسجد الاقصیٰ سے آسمانوں تک نورانی سیڑھی کے ذریعہ کیا گیا-

بہر کیف اوپر کی تصویر اس مقام کی ہے جہاں '' ام ھانی'' رضی الله عنہا کا مکان تھا - پہلے حرم کے گیٹ نمبر ٩٥ پر ''باب ام ھانی '' لکھا تھا مگر اب نہیں لکھا ہے مگر آپ گیٹ نمبر ٩٥ سے اندر داخل ہوں تو مطاف کے قریب یہ مقام موجود ہے تا ہم گیٹ نمبر ایک یعنی '' باب عبدلعزیز '' سے بھی یہ مقام نزدیک ہے -باب عبدلعزیز یعنی گیٹ نمبر ایک ، گیٹ نمبر٩٥ کے برابر میں ہے - حرم کیوں کہ گولائی میں ہے اس لیے یہ پہلا دروازہ اور آخری دروازہ برابر برابر میں آ گئے ہیں - گیٹ نمبر ایک برا مرکزی دروازہ ہے جب کہ گیٹ نمبر ٩٥ چھوٹا دروازہ ہے -

------ALMIGHTY ALLAH KNOWS THE BEST AND ALL --------

 آ


======================================================


YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -