مسجد جعرانہ کا نام جعرانہ کیوں پڑا




مکّہ سے چوبیس کلو میٹر دور مکّہ - طائف ہائی وے پر ایک مسجد '' مسجد جعرانہ '' کے نام سے واقع ہے جس کی تصویر آج کے اہلا'' کویز میں اوپر دی جارہی ہے -

یہ مسجد طائف کی جانب سے آنے والوں کے لیے تو '' حدود حرم '' کا نقطہ آغاز ہے ہی مگر پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے حجاج اور معتمرین ایک مرتبہ مکّہ کی حدود میں داخل ہو کر عمرہ کرنے کے بعد اگر دوبارہ عمرہ کرنا چاہیں تو انکے پاس احرام باندھنے اور عمرے کی تازی نیت کرنے کے دو آپشن ہوتے ہیں - یا تو وہ مسجد الحرام سے مجض بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود '' مسجد عائشہ ''یعنی تنعیم کے مقام تک چلے جائیں یا پھر مکّہ - طائف ہائی وے پر چوبیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اس مسجد یعنی '' مسجد جعرانہ '' تک چلے جائیں اور وہاں سے احرام باندھ لیں کیوں مکّہ میں مقیم لوگوں پر واجب ہے کہ وہ تازہ احرام کی نیت کے لیے '' حدود حرم '' سے باہر نکلیں اور پھر تازے عمرے کے احرام کی نیت کریں -

عموما'' لوگ مسجد عائشہ سے احرام باندھ لیتے ہیں جہاں حجاج کا پہنچنا نسبتا'' آسان ہوتا ہے اور شارعا'' اس میں کوئی عار بھی نہیں ہے لیکن اس کی وجہ سے لوگ جعرانہ والی '' حدود حرم '' کی زیارت سے محروم رہتے ہیں -

مسجد جعرانہ کیوں کہ ایک جانب حدود حرم کی مستند بونڈری ہے اور دوسری جانب اس مقام سے ایک مرتبہ پیارے نبی و آقا سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم نے بھی احرام زیب تن کیا تھا جس کی وجہ سے اسکی اہمیت دو چند ہوگئی ہے - یہاں ایک جعرانہ نام کا کوان بھی جس کے لیے مرقوم ہے کہ غالبا'' رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس کے پانی سے غسل بھی کیا تھا [ و الله اعلم]-
اسی وجہ سے اس مقام سے مکّہ کے مقیم جب احرام باندھتے ہیں تو اسے '' بڑا عمرہ '' اور مسجد عائشہ سے احرام باندھہ کر کرنے والے عمرے کو چھوٹا عمرہ کہتے ہیں - یہ دونوں اصطلاحات صرف سمجھنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں حالانکہ شرعا '' ان دونوں مقامات سے احرام باندھنے میں کسی کو کسی پر کوئی خاص فضیلت نہیں -

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ ایک خاتون کے لقب پر رکھا گیا ہے - یہ خاتون اس مقام پر رہا کرتی تھیں اور ایک ایسا عمل کرتی تھیں کہ جسکا ذکر اجمالا'' '' قرآن حکیم '' میں بھی آیا ہے - 

کیا آپ بتا سکتے ہیں ----

١- اس خاتون کا اصلی نام کیا تھا

٢- وہ کون سا ایسا عمل کرتی تھیں جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے - اور

٣- یہ ذکر قرآن پاک کی کس سوره کی کس آیات میں موجود 
ہے

jawab حاضر ہے 

===========

قرآن پاک کی سوره نحل کی آیت ٩٢ میں ارشاد باری تعالی ہے

'' اس عورت کی طرح مت ہو جس نے اپنا سوت مضبوطی کے بعد ریزہ ریزہ کر کے توڑ دیا اپنی قسمیں آپس میں ایک بےاصل بہانہ بناتے ہو کہ کہیں ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ نہ ہو - الله تو اس سے تمہیں آزماتا ہے اور ضرور تم پر ظاہر کر دے گا قیامت کے دن جس بات پر تم جھگڑتے تھے - ''

تشریح 
=====
قرآن پاک کی اس آیت کی تشریح یہ ہے کہ مکّہ میں '' ر یط بنت عمرو '' نامی ایک عورت تھی جسکی طبعیت میں بہت وہم تھا اور عقل میں فتور -

وہ دوپہر تک محنت کرکے سوت کاتا کرتی تھی اور اپنی باندیوں سے بھی کتواتی تھی اور دوپہر کے وقت اس کاتے ہوے کو توڑ کر ریزہ ریزہ کر ڈالتی اور باندیوں سے بھی 
تڑواتی - یہی اسکا معمول تھا - معنی ہیں اپنے عہد کو توڑ کر اس عورت کی طرح بیوقوف نہ بنو -

کہاجاتا ہے کہ یہ وہمی عورت '' ریط بنت عمرو '' کا لقب
'' جعرانہ'' تھا اور یہ عين اسی مقام پر رہتی تھی جہاں آج مسجد جعرانہ قائم ہے 
- اور اس خاتون کے لقب پر ہی 
اس علاقے اور اس مسجد کا نام مسجد جعرانہ پڑ گیا -


=========
============================
=====


YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -