طواف تو کبھی نہیں رکتا

  
-


سوال 
====

 یہ ایک پرانی تصویر ہے جو اندازا'' ساٹھہ ، ستر سال پرانی ضرور ہو گی - اس تصویر کو دیکھہ کر آپکے دل میں یہ سوال ضرور ابھرا ہوگا کہ اس وقت کعبہ کے متوالے کہاں ہیں ؟ کعبہ مشرفہ موجود ہے - مطاف موجود ہے لیکن آخر طواف کیوں نہیں ہو رہا کیوں کہ الله کے اس قدیم اور متبرک گھر کا طواف تو کبھی نہیں رکتا - 

اپکا تجسس لازمی ہے - اسی لیے اھلا'' کے اس چھوٹے سے فورم سے آپکی خدمت میں یہ نادر تصویر پیش کی جا رہی ہے ہے تا کہ اپ اس حقیقت سے روشناس ہو سکیں کہ مطاف کی تاریخ میں ایسا بھی ہوا ہے کہ حالت امن میں بھی طواف موقوف ہوا ہے - 

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس وقت کعبہ کا طواف کیوں موقوف (رکا ) ہے ؟ اور ہر وقت انسانوں سے بھرا یہ مطاف کیوں خالی نظر آ رہا ہے ؟

جواب نوٹ کریں پلیز
 
===============
اھلا'' کے اس فورم سے حجاز مقدس کے جن گوشوں کی تصویری معلومات آپ تک پہنچائی جاتی ہو عموما'' دو طرح کی ہوتی ہیں.- ایک معلومات تو وہ ہوتی ہے جو اپنے اندر روحانیت کا پہلو رکھتی ہے - گویا ان معلومات کا تعلق رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی حیات مبارکہ یا دیگر انبیا اور اصحاب اکرم کی حیات طیبہ سے جڑا ہوتا ہے - جبکہ معلومات کی دوسری قسم روحانیت سے لبریز تو نہیں ہوتی مگر اپنے اندر دلچسپ تاریخی حقیقت کو ضرور سموے ہوتی ہے - اھلا'' کا آج کا کویز اسی تاریخی اہمیت کی معلومات سے متعلق ہے-

زیر نظر تصویر کو دیکھ کر یہ تجسس ضرور ہوتا ہے کہ اس وقت حرم میں فرض نماز بھی نہیں ہو رہی لیکن اس کے باوجود طواف موقوف کیوں ہے- تو جواب عرض ہے کہ مسجد الحرام کی پہلی سعودی توسیع کے وقت سب سے بڑا مسلہ مسجد سے بالکل متصل بڑی عمارتوں کو کو ہٹانے کا تھا - اس کے لیے ان عمارتوں کو ہٹانے کے لیے دنیا بھر میں رائج مستند طریقہ کار کو اپنانا تھا - گویا 
dynamaite 
سے ان عمارتوں کو زمین بوس کرنا تھا - یہ طریقہ کار آسان.، ارزاں اور وقت کی بچت کا حامل ہوتا ہے اور اس طریقہ کار کے تحت بڑی بڑی فلک بوس عمارتیں چشم زدن میں زمین بوس ہوجاتی ہیں - بس مسجدحرام کے گرد و نواح میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیا مگر احتمال تھا کہ کو ئی پتھر یا سریا اڑ کر مطاف میں طواف کرنے والوں کو زخمی کر جاتا - 

اسی خدشے کے پیش نظر جب عمارتوں کو گرانے کا عمل کیا جاتا تو طواف کرنے والون کی حفاظت کے لیے طواف موقوف کر دیا جاتا تھا - آپ درج ذیل لنک کو کلک کر کے ایسی ہی ایک تصویر اور بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں عربی میں اسی بات کی وضاحت کی گئی ہے -

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=444550808912245&set=a.102319033135426.5648.100000719903974&type=1&theater



=========
============================
=====



YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -