ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن تک حالت احرام میں رہ سکتا ہے -.19



حج کی تین اقسام ہیں - پہلی قسم '' حج مفرد '' کہلاتی ہے جس میں حاجی کو عمرہ نہیں ادا کرنا ہوتا ارر وہ صرف حج کی نیت کرتا ہے --

حج کی دوسری قسم '' حج تمتع '' کہلاتی ہے جس میں حاجی کو پہلے عمرہ کرنا ہوتا ہے اور بعد میں حج - یہ حج حدود حرام کے باہر سے آنے والے کرتے ہیں - پاکستانی حاجی زیادہ تر اسی حج کو ترجیح دیتے ہیں - اس میں حاجی مکّہ پہنچ کر سب سے پہلے عمرہ کرتے ہیں اور بال کٹواکے احرام کھول دیتے ہیں اور احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتے ہی اور آٹھہ زلھجہ تک مکّہ میں سادے کپڑوں میں رہتے ہیں اور آٹھہ زلھجھ کو دوبارہ '' مکّہ '' میں احرام پہن کر '' حج '' کے لیے منی '' منا '' 
چلے جاتے ہیں -

حج کی تیسری قسم '' حج قراں '' کہلاتی ہے - یہ حج بھی مکّہ اور حدود حرم سے باہر سے آنے والے حاجی کر سکتے ہیں اور اس کا ثواب بھی زیادہ ہے - اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طریقہ کے حج میں مکّہ پہنچ کر حاجی عمرہ کرتا ہے لیکن بال کٹواۓ بغیر وہ بدستور حالت احرام میں رہتا ہے اور آٹھہ زلھجھ کو اسی احرام میں '' حج '' کے لیے منی { منا } چلا جاتا ہے - گویا اس کے عمرے اور حج کے درمیان بریک نہیں ہوتا جیسا کہ '' حج تمتع '' میں ہو تا ہے اور وہ عمرہ کے بعد مکّہ میں رہتے ہوے بدستور احرام کی پابندیوں میں جکڑا رہتا ہے - 

'' حج مفرد '' اور '' حج تمتع '' کے حاجی تو آٹھہ زلھجھ کو احرام باندھتے ہیں اور دو دن بعد یعنی دس زلھجھ کو منی {منا } میں قربانی کے بعد احرام کھول دیتے ہیں - گویا وہ حج کے لیے محض دو دن حالت احرام میں رہتے ہیں - 

'' حج قراں '' کا حاجی بھی دس زلھجھ کو ہی دیگر حاجیوں کے ساتھ حج کا احرام کھولتا ہے لیکن یقینا'' وہ حج کا احرام دیگر حاجیوں کے ساتھ آٹھہ زلھجہ کو نہیں باندھتا بلکہ آٹھہ زلھجہ سے پہلے کسی دن باندھتا ہے- یہ تاریخ سات زلھجہ بھی ہو سکتی ہے یا اس سے بھی پہلے کی کوئی تاریخ -

آپ کو صرف اتنا بتانا ہے کہ حج قران کا حاجی کس تاریخ سے حج کا احرام پہن سکتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ کتنے دن تیکنیکی لحاظ سے '' حالت احرام '' میں رہسکتا ہے - 

اور پھر آپ کے پاس ایسے دلچسپ معلومات اور نادر تصاویر کے لیے وسیم کی ویب اھلا'' تو ہے ہی نا -
www.ahlanpk.org
=====================================================
جواب نوٹ کریں پلیز 
==============
اس سوال کا درست جواب بھائی '' ملک صلاح الدین الفاروقی '' نے دیا جو یقینا'' مبارک باد کے مستحق ہیں - الله انکے علم میں مزید اضافہ فرمائیں - آمین

اصل میں یکم شوال وہ پہلی تاریخ ہوتی ہے جس دن سے کوئی حج قران کرنے والا حاجی ، حج کی نیت سے احرام باندھ سکتا ہے - یکم شوال سے ایام حج شروع ہو جاتے ہیں - یعنی کوئی انسان اگر یہ چاہیے کہ وہ تیس رمضان کو حج کا احرام باندھ کر حج کی نیت کر لے تو ایسا شرعا'' درست نہیں -

یکم شوال سے حج قران کے علاوہ حج تمتع کا حاجی بھی احرام باندھ سکتا ہے لیکن ظاہر ہے تمتع وال حاجی عمرہ کے بعد احرام کھول دیگا اور مکّہ سے باہر نہیں جایے گا اور آٹھہ زیلھجہ کو مکّہ میں رہتے ہوے دوبارہ احرام پہنے گا اور حج کے لیے منی {منا} چلا جایے گا 

------- مگر قران کا حاجی اگر یکم شوال کو حج کا احرام بندھے گا تو وہ مسلسل ستر سے بہتر دن حالت احرام میں رہے گا ( ١٠ زیلھجھ تک تو اسے ہر صورت قربانی تک احرام باندھنا ہے لیکن اگر وہ قربانی تیسرے دن کرتا ہے تو حالت احرام میں اسکے دنوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بہتر دن ہو جاتے گی ) 

گویا وہ بہتر دن حالت احرام میں رہے گا جو حالت احرام میں رہنے کی زیادہ سے زیادہ مدت ہے - یہ مدت یکم شوال سے دس زیلھجہ تک کی ہے - اب اگر کوئی حاجی دو شوال کو قران حج کرنے کی نیت کرے گا تو اسکی مدت انہتر دن ہوگئی - اس ہی طرح جو شوال ، زیقدہ اور سات زیلھجہ تک قران حج کا احرام بندھے گا اسکے دن یکم شوال کے نسبت کم ہوتے چلے جائیں گے - 

گویا ایک حاجی زیادہ سے زیادہ بہتر دن حج کے احرام میں رہ سکتا ہے - کچھ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ ستر یا بہتر دن ایک احرام میں رہنے سے یہ احرام گندہ نہیں ہوجاتا - تو عرض ہے کہ ایک احرام میں رہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ میلا احرام اتر کر دوسرا نیا احرام پہن سکتا ہے اور پہلے کو دھو کر اگلی بار استمعال بھی کر سکتا ہے - وہ چاہے تو دس احرام کی چادریں بار بار استمعال کر سکتا ہے - اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے - وہ غسل وغیرہ بھی کر سکتا ہے -

اصل میں احرام ان دو چادروں کے علاوہ ان پابندیوں کا نام ہے جو حالت احرام میں حاجی پر لگ جاتی ہیں ہیں جیسے سر نہ ڈھکنا . خوشبو نہ لگانا ، جانور نہ مارنا ازدواجی معاملات نہ کرنا وغیرہ وغیرہ - قران کا حاجی ستر یا بہتر دن تک ان پابندیوں میں جکڑا رہے گا اگر اسنے یکم شوال کو احرام-------- حج کی نیت سے پہن لیا ہے تو-
==============================================
===================================== =
YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -


====