تراویح کا فلسفہ -
سوال :- کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟

=====================================

گو کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی جسمانی حیات میں تراویح پڑھی جانے لگی تھی اور اس تصور کو لوگ فرض نہ سمجھنے لگیں اسلئے اس دور میں کبھی با جماعت اور کبھی انفرادی طور سے تراویح پڑھنے کیو شواہد ملتے ہیں -

سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں اس کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا - ظاہر ہے سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ نے جب اس کی ابتدا کی تو انکی دانشمندانہ نگاہوں نے اس کی کوئی اہمیت ضرور ہوگی کہ انہوں نے اس کے اہتمام کا انتظام فرمایا -

بطور ایک گنہگار انسان جب میں تراویح کی اہمیت اور یوں با جماعت اسکو پڑھنے کے فلسفے پر کچھ اپنی ناقص عقل لڑتا ہوں تو مجھے اس کے دو بڑی فضیلتیں نظر آتی ہیں -

١- تراویح میں مکمل قران پڑھنے اور سننے سے ایک تو امت مسلمہ میں یہ رواج اور شوق پروان چڑھا کہ لوگ قران کو حفظ کرنے لگے تاکہ ہر سال تراویح میں اسے سننا سکیں - اس کے ساتھہ جو حفاظ تھے انکی بھی ہر سال قرآن پاک کے دہرانے کی مشق ہونے لگی اور یوں وہ خدا نہ خواستہ بھول جانے کے گناہ سے بچ گیے - اگر ہر سال اس تراویح کی مشق نہ ہوتی تو ہوسکتا ہے بچپن میں حفظ کرنے والا بچہ شاید دنیا کے جھمیلوں میں پڑ جانے کی وجہ سے جوانی یا بڑھاپے تک اس عظیم سعادت کو بھول بیٹھتا - ہر سال دہرانے کی مشق اسکے حفظ کو تاحیات اسکے دل و دماغ میں تر و تازہ کھتی ہے - اسی لیے تراویح شاید قیامت تک دلوں میں قران کی حفاظت کا ایک مضبوط ذریعہ ہے - 

2 - دوسری تراویح کی ایک بڑی خوبی یہ نظر آتی ہے کہ جو لوگ قرآن پڑھنا نہیں جانتے ,انکے لیے موقع ہوتا ہے کہ وہ سال بھر میں کم از کم ایک مرتبہ پورا قرآن پاک سن لیتے ہیں - جو عربی جانتے ہیں وہ اسکے احکامات جان جاتے ہیں اور جو عربی نہیں جانتے وہ کم از کم قرآن کا ہر لفظ اپنے کانوں سے سن تو لیتے ہیں کیوں کہ قرآن حکیم کے ایک ایک لفظ کو سننے میں ایک ایک نیکی انسان کے نامہ اعمال میں درج ہوتی جاتی ہے -
==============================================================================
دنیا اسلام
کی پہلی تراویح سیدنا '' ابی بن کعب ''رضی الله تعالی عنہ نے مسجد النبوی میں سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے حکم پر پڑھائی
================================================
=============================
==

YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -