کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے 
======================

سوال
----------

تاریخ کے اوراق کو اگر پلٹ کر اور اسپر جمی گرد کو صاف کر کے دیکھا جاتے تو ایسی بہت سے حقیقتیں آشکار ہوتی ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے اور جب یہ متحیر العقل باتیں کعبہ مشرفہ سے متعلق ہوں تو پھر ہم سب مسلمانوں کے لیے اسکا جاننا ضروری ہوجاتا ہے تا کہ کبھی زندگی میں ہم الله کریم کے حکم سے کعبہ مشرفہ کے سامنے کھڑے ہوں تو کعبے کی ماضی کی یادیں بھی ہمارے دل و دماغ میں گھوم جائیں اور ہمارے دیدار 
کعبہ کی لذت دو چند ہو جاتے - 

تاریخ گواہ ہے کہ کعبہ مشرفہ میں تین اقسام کے جانور کبھی نہ 
کبھی مقیم رہے ہیں - انمیں پہلا جانور اتنا چھوٹا تھا کہ اسکا پورا لشکر کعبتہ الله کے در و دیوار میں مقیم تھا اور اس جانور کا تعلق کعبتہ الله سے انسان دوست نما تھا - اس جانور کے لشکر نے کعبتہ الله کے در و دیوار میں رہتے ہوے ایک ایسا معرکتہ الآرا کارنامہ سر انجام دیا کہ اسلامی تاریخ اسکو احسان مند نظروں سے دیکھتی ہے - یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ اس جانور کے لشکر نے عقل کو حیران کردینے والا کارنامہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی پعتت کے بعد مکّی دور حیات میں سر انجام دیا - آج کے پہلے سوال میں آپ اس جانور کا نام بتا دیں اور یہ بتادیں دیں کہ اس جانور کے لشکر نے کیا معرکتہ الآرا کارنامہ سر انجام دیا جو اسکی کعبہ سے انسان دوستی کا موجب بنا -

کعبتہ الله میں مقیم رہنے والا دوسرا جانور جسامت کی اعتبار سے قوی الھیکل [ بہت بڑا ] تھا اور کعبے میں اسکا قیام کعبتہ الله کی لیے از خود اور زائرین کعبہ کے لیے بھی اذیت کا باعت تھا - یہ اپنی ذات میں ایک اکیلا جانور تھا جو کعبے کی عمارت کے اندر رہتا تھا - یہ دور بھی رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی مکی حیات کا ہے تاہم ابھی آپ صلی الله علیہ وسلم پر قرآن پاک کا نزول 
شروع نہیں ہوا تھا - اہل مکّہ اس اذیت ناک جانور سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے - آج کا دوسرا سوال یہ ہے کہ اس دیو ہیکل جانور کا کیا نام ہے اور اہل مکّہ کو اس سے کیسے نجات ملی -

کعبتہ الله میں رہنے والے تیسرے جانور کا تعلق بھی ایک چھوٹے جانور کے لشکر سے ہے جو کعبہ مشرفہ کر دار و دیوار میں مقیم تھا - اس جانور سے کعبہ مشرفہ کو ایک نقصان کا سامنا کرنا پڑا- یہ جانور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی ظاہری حیات کے بہت بعد تاہم دور حاضر سے بہت پہلے کعبہ کے دار و دیوار میں پایا گیا تھا - آج کے تیسرے سوال میں آپکو اس جانور کا نام بتانا ہے اور یہ بتانا ہے کہ اس سے کعبتہ الله کو کیا نقصان ہوا -

==========================

جواب نوٹ کریں
==========
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے آغاز وحی کے بعد جب مکّہ میں اشاعت دین کے کام کی ابتدا کی تو مکّہ کے تمام قبائل آپکی ذات اقدس اور اس وقت جو گنے چنے مسلمان تھے انکی جانوں کے دشمن ہوگے اور تمام قبائل نے مسلمانوں سے سوشل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور ایک معاہدہ تحریر کیا اسکو کعبہ مشرفہ کی دیوار پر لٹکا دیا - یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں پر مکّہ کی زمین اتنی تنگ کر دی گئی کہ مسلمانوں کو مکّہ کی ایک گھاٹی '' شعب ابی طالب '' میں تین سال نہایت کرب و اذیت میں گزارنے پڑے - اسوقت الله کریم کے حکم سے ایک جانور '' دیمک '' نے کعبہ مشرفہ کے در و دیوار میں بسیرہ کر لیا اور مکڑی کے اس لشکر نے کفّار کے قبائل کے اس پورے معاہدے کو اس طرح چٹ کر ڈالا کہ اسکے تمام حروف سوے '' الله '' کے نام کے غائب ہو گے - یہ دیمک کا گروہ وہ جانور تھا جسکا کعبتہ الله سے انسان دوست رشتہ تھا -

رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی مکّی حیات مبارکہ میں اسوقت جب آپ پر ابھی وحی کے نزول کا آغاز نہیں ہوا تھا اور آپکی عمر مبارک تیس اور چالیس سال کے درمیان تھی تو اسوقت قریش کے لوگ کعبتہ الله کی ازسرے نو تعمیر کرنا چاہتے تھے - کعبتہ الله اسوقت ایسی شکل میں نہیں تھا جیسے ہمیں آج نظر اتا ہے - اسوقت کعبہ مکمل تھا یعنی حطیم کا جو حصہ ہمیں آج الگ نظر اتا ہے وہ کعبے کے اندر شامل تھا - گویا کعبہ مشرفہ اسوقت اپنی اصل بنیادوں قائم تھا - اسکی شکل مستطیل تھی ، چوکر
[ مکعب ] نہیں تھی جیسی آج ہے اور اسوقت کعبتہ الله پر چھت بھی نہیں تھی - کعبہ کے گرد تین سو پینسٹھ بت رکھے تھے اور یہ بت پرست قبائل اپنے بتوں کو خوش کرنے کے لیے کھانے بینے کی چیزوں کے علاوہ سونے چاندی کے زیورات پھی کعبتہ الله کے اندر ڈال دیا کرتے تھے - قریش کعبہ مشرفہ کی تعمیر کرنا چاہتے تھے مگر انکے ارادے کا درمیان سب سے بڑی رکاوٹ اس دیو ہیکل '' اژدھے '' کی تھی جس نے نہ جانے کب آ کر کعبے کے اندر پناہ لےلی تھی - یہ '' اژدھا '' ہر روز کعبہ مشرفہ کی دیوار پر آ بیٹھتا اور دھوپ سینکتا - یہ دیو ہیکل جانور جہاں کعبتہ الله کے لیے اذیت کا موجب تھا وہیں کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے بھی ڈر و خوف کا باعت تھا - سب پریشان تھے اور کعبتہ الله کی تعمیر ممکن نظر نہیں آ رہی تھی کہ ایک دِن الله کریم کی تائید ظاہر ہوئی اور جس وقت وہ '' اژدھا '' کعبہ کی دیوار پر بیٹھا دھوب تاپ رہا تھا فضا سے ایک قوی الجسامت پرندہ نمودار ہوا اور اس موذی '' اژدھے '' کو اچک کر فضاوں میں کہیں غائب ہو گیا - اس کے بعد کعبہ مشرفہ کی تعمیر کا آغاز ہو سکا - اس '' اژدھے '' کا یقینا'' کعبہ مشرفہ سے انسان دوڑتی ناطہ نہ تھا -

ان دو جانوروں کے بعد ایک مرتبہ کعبہ کے دار و دیوار میں 
]] سفید چیونٹیوں '' نے بھی رہنا شروع کر دیا اور انہوں نے کعبے کی اینٹوں کا درمیان لگے مصا لحے کو کھانا شروع کر دیا جس سے کعبہ مشرفہ کی دوروں کو نقصان پہنچا اور کعبہ کی از سرے نو تزئین کی گئے اور نیے پتھر لگوائے گئے - 

==================================================================================

YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -