5

دیکھا تو آپ نے ماشااللہ بہت ہے لیکن کبھی غور کیا ہے ؟


سوال 
====================
دیکھا تو آپ نے ماشااللہ بہت ہے لیکن کبھی غور کیا ہے ؟
=============================================
روضۂ اقدس صلی الله علیہ وسلم کی جالیوں کا تقدس ہر مسلم کے ایمان کا حصہ ہے - ہر مسلمان اس کی زیارت بڑی عقیدت سے کرتا ہے - جنکو جسمانی حاضری نصیب ہوتی ہے وہ نم آنکھوں سے ان جالیوں کے سامنے درود و سلام اپنے آقا و سرکار کی خدمت میں پیش کرتے ہیں اور جو اس پاک جالیوں کو تصاویر میں دیکھتے ہیں وہ اسکو محبت اور عقیدت سے اپنی آنکھوں سے لگاتے اور ہونٹوں سے چومتے ہیں -

لیکن کیا آپ نہ کبھی غور کیا ہے کہ کن کلمات کو لکھہ کر ان کو جالیوں کی شکل دی گئی ہے - اس تصویر میں میں نے تین مقامات پر لال نشانات لگایے ہیں جہاں ایک ہی کلمات لکھے گیے ہیں - کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کونسے کلمات لکھے ہیں اور ان جالیوں کے وسط میں موجود چوکور جگہہ پر میں نے ایک نیلا نشان بھی لگایا ہے اور کیا آپ بتا سکتے ہیں اس چوکور جگہ پر کیا لکھا ہے اور یقینا'' اس جگہ پر جالیوں پر لکھے کلمات سے کچھ مختلف عبارت لکھی ہے -

آپ پلیز دونوں کلمات باتیں جو لال نشانات اور نیلے نشان پر لکھے ہیں اور انکا جاننا بحیثیت مسلمان اپکا حق ہے - ؟ 


================================
QUESTION IN ENGLISH 
================

CAN YOU TELL WHAT THE VERSES HAVE BEEN USED TO MAKE HOLY FENCE OF THE HOLY TOMB OF PROPHET MUHAMMAD SALLALLA HO ALLIHI WASAM . i showed three red spot where such verses are written 

SECONDLY DO YOU KNOW WHAT IS WRITTEN AT THE BLUE DOT IN THE SQURE OF THE HOLY FENCE WHICH IS OF COURSE SOME THING DIFFERENT TO THE RED DOT WRITINGS. 

PLZ TELL BOTH THE VESES WRITTEN THERE ?
==================================================
جواب نوٹ کریں 
=============
اس سوال کے پہلے حصے کا درست جواب بھائی عبدالواحد نے جبکہ دوسرے حصے کا جواب بھائی کامران اصغر شیخ نے دیا - دونوں محترم اصحاب مبارک باد کے لایق ہیں - 
بھائی احمد سعیدوں اور بھائی خلیل احمد قصوری کے جوابات بھی ماشااللہ درست ہیں - 
=================
روضۂ اقدس صلی الله علیہ وسلم کی مرکزی جالیوں کو جن کلمات سے لکھہ کر جالیوں کی شکل دی گئی ہے وہ کلمات یہ ہیں 
( تصویر میں لال نشانات پر یہ کلمات تواتر سے لکھے ہیں )

لَآاِلٰہَ اِلَّاللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ - o - مُحَمَّدُرَّسُولُ اللّٰہِ صَادِقُ الوَعدِ الاَمِینُ 

جبکہ جالیوں کے وسط میں چوکور خانے میں جہاں تصویر میں نیلا نشان لگا ہے '' قصیدہ بردہ شریف '' کے چند اشعار تحریر ہیں - یہ اشعار اب بہت واضح انداز میں تحریر نظر نہیں آتے تا ہم جسمانی حاضری کے وقت غور سے دیکھا جایے تو انکا تاثر ضرور ملتا ہے - 

قصیدہ ء بردہ شریف (عربی:قصيدة البردة) در اصل رسول مکرم سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم کی چادر مبارک کی توصیف و تعریف میں لکھا ایک شاعرانہ کلام ہے جوکہ مصر کے معروف صوفی شاعر ابو عبد اللہ محمد ابن سعد البوصیری (1211ء-1294ء) نے تحریر فرمایا۔ آپ کی تحریر کردہ یہ شاعری پوری اسلامی دنیا میں نہایت معروف ہے۔ بس اسی قصیدے کے چند اشعار یہاں جالی اقدس رسول صلی الله وسلم کے اس چوکر خانے پر جہاں نیلا نشان لگا ہے ، لکھے ہیں - 

قصیدہ بردہ شریف کے اشعار یہ ہیں - تا ہم یہ تمام اشعار جالیوں پر نہیں لکھے ہیں - انمیں سے چند ایک تحریر ہیں - 
==========================
مولاي صلــــي وسلــــم دائمـــاً أبــــدا
علـــى حبيبــــك خيــر الخلق كلهـم
أمن تذكــــــر جيــــــرانٍ بذى ســــــلم
مزجت دمعا جَرَى من مقلةٍ بـــــدم
َمْ هبَّــــت الريـــــحُ مِنْ تلقاءِ كاظمــةٍ
وأَومض البرق في الظَّلْماءِ من إِضم
فما لعينيك إن قلت اكْفُفاهمتـــــــــــــــا
وما لقلبك إن قلت استفق يهـــــــــم
أيحسب الصب أن الحب منكتـــــــــــم
ما بين منسجم منه ومضطــــــــرم
لولا الهوى لم ترق دمعاً على طـــــللٍ
ولا أرقت لذكر البانِ والعلــــــــــمِ
فكيف تنكر حباً بعد ما شـــــــــــــهدت
به عليك عدول الدمع والســـــــــقمِ
وأثبت الوجد خطَّيْ عبرةٍ وضــــــــنى
مثل البهار على خديك والعنــــــــم
نعم سرى طيف من أهوى فأرقنـــــــي
والحب يعترض اللذات بالألــــــــمِ
يا لائمي في الهوى العذري معـــــذرة
مني إليك ولو أنصفت لم تلــــــــــمِ

عن الوشاة ولا دائي بمنحســـــــــم
محضتني النصح لكن لست أســـــمعهُ
إن المحب عن العذال في صــــــممِ
إنى اتهمت نصيح الشيب في عـــــذلي
والشيب أبعد في نصح عن التهـــتـمِ

ALMIGHTY ALLAH KNOWS THE BEST AND ALL


=================================================
=====



YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -