6
مصلی جپرائیل علیہ سلام



اس مقام کو مصلی جپرائیل علیہ سلام کہا جاتا ہے - اس مقام پر نمازوں کی فرض ہونے کی بعد سیدنا جپرائیل علیہ سلام نے پہلی مرتبہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو الله کی حکم سے نماز پڑھنے کا طریقہ سکھایا اور انکے اوقات کار کا علم دیا - 

معراج کے پر نور واقعہ کے بعد سیدنا جبریل علیہ سلام مسلسل دو دن ہر پانچ نمازوں کے وقت رسول الله صلی الله علیہ کی خدمت میں اس مقام پر حاضر ہوتے اور ہر نماز کی ترکیب اور اسکے اوقات کار کے متعلق الله تعالی کا حکم سناتے اور نماز کا عملی نمونہ پیش کیا جاتا -

دو روز تک مسلسل دس نورانی اور روحانی نمازوں کی امامت رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس طرح کی کہ دین اسلام کی ان ابتیدائی نمازوں میں کئی صحابہ اکرام کے ساتھ نوری مخلوق یعنی فرشتوں نے بھی شرکت کی -

پہلی نماز ظہر کی پڑھائی گئی اور پہلی پانچ نمازیں دوسرے دن فجر پر مکمل ہوئیں اور یہ پانچوں نمازیں اپنے اوقات کے شروع ہونے کے ابتدائی وقتوں میں پڑھی گیئں جس سے ہر نماز کے وقت کے شروع ہونے کا علم ہوا -

دوسرے دن ظہر کی نماز سے لیکر تیسرے دن فجر تک کی اگلی پاچ نمازیں اس طرح پڑھائی گیئں کہ وہ ہر نماز کا اختتامی وقت تھا اور اس طرح نمازوں کے ترکیب کے ساتھ ساتھ اس مقام پر نمازوں کے ابتدائی اور انتہائی اوقات کار کا بھی تعین ہو گیا -

سن ١٩٥٨ تک اس مقام یعنی مصلی کی نشاندھی کے لیے کعبہ کے دیوار کے قریب مطاف کے فرش پر ایک جا نماز کے برابر ایک چھوٹا سا گڑھا بنا ہوا تھا اور لوگ آسانی سے اس مبارک مقام کو پہچان لیتے تھے-یہ گڑھا دو میٹر لمبا ، ایک میٹر چوڑا اور اٹھائیس سینٹی میٹر گہرہ تھا - 

طواف کرنے والے کیوں کہ اس گڑھے سے ٹکرا جاتے تھے - اسلئے اسکو بعد میں برابر کر دیا گیا اور اس مقام کی نشاندھی کے لیے سفید ڈھلوان پر چھہ بھورے یعنی براون ماربل لگا دیے گیے ہیں جو آپکو تصویر میں نظر آرہے ہیں -




======================================================



YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -