9
غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے


سوال 
=====
غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں کیوں داخل نہیں ہو سکتے ؟
=====================================
آپ بذریعہ سڑک کسی بھی جانب سے مکہ مکرمہ میں داخل ہوں تو حدود حرم کے آغاز سے کچھ پہلے سڑکوں پر جلی حروف میں بار بار یہ الفاظ تحریر نظر آتے ہیں کہ ''غیر مسلم کا مکّہ کی حدود میں داخلہ منع اور فقط مسلمین مکّہ میں داخل ہو سکتے ہیں '' 

اور پھر وہ مقام آ ہی جاتا ہے جہاں یہ سائیں بورڈ آویزاں ہے جو آپکو آج کی اھلا'' کویز کی تصویر میں نظر آرہا ہے جس میں حتمی طور سے اس بات کی نشاندھی کی گئی ہے کہ غیر مسلمین داہنے ہاتھہ کی جانب '' طائف '' کی جانب مڑ جائیں جسکو میں نے لال تیر سے واضح کیا ہے جبکہ مسلمین بائیں جانب ، مکّہ مکرمہ کی طرف مڑ سکتے ہیں جسکی نشاندھی میں نے نیلے تیر سے کی ہے - گویا یہ وہ نقطہ آخر ہے جہاں سے مسلمانوں اور غیر مسلیمین کی راہیں جدا ہونا لازمی ہیں - 

ہم سب جانتے ہیں کہ مکّہ کی طاہر فضاؤں میں صرف کلمہ گو اہل ایمان ہی داخل ہو سکتے ہیں کسی نجس کا اس پاک شہر میں داخلہ شرعا '' ممنوع ہے اور اس وجہ سے مکّہ مکرمہ کے اطراف میں موجود تمام ایکسپریس ویز پر ایسے انتباہی بورڈ آویزاں ہیں - 

غیر مسلموں پر رسول الله صلی الله علیہ و الیہ وسلم نے سن 9 ہجری میں یہ پابندی لگائی تھی جو آج تک الحمد الله برقرار ہے - کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و الیہ وسلم نے یہ پابندی کیوں لگائی تھی ؟ آخر اس پابندی کو لگانے کی وجہ کیا تھی ؟ ( ریفرنس کے ساتھہ جواب دیں پلیز )

اور
پھر اپ کے پاس ایسی لاتعداد تصاویر اور معلومات کے لیے
وسیم کی ویب "اہلا" تو ہے ہی نا -

CLICK
http://www.ahlanpk.org/ 
=====================================
QUESTION IN ENGLISH 
===============
Non muslims can not enter in the territory of haram-e-Makki . It was ordered by prophet Muhammad salla lla ho allihi wasalam in 9th Hijrah . Obeyiny this order today number of sign boards are fixed on the way of Makkah indicating '' NON MUSLIMS ARE NOT ALLOWED TO ENTER IN MAKKAH MUKARAMAH''. 

In the above pic AHLAN is presenting the dead end point of the way beyond that non muslims can not proceed ahead towards Makkah mukaramah . They have to take right turn towards ''TAIF'' where as muslim can go ahead on left turn towards holy '' MAKKAH MUKARAMAH ''.

CAN YOU TELL WHY IN THE 9TH HIJRAH PROPHET MUHAMMAD SALLALLA HO ALLIHI WA ALLIHI WASALM BANDED NON MUSLIMS TO ENTER IN HOLY MAKKAH MUKARAMAH WHICH IS STILL ALHAMDOLLILLAH CONTINUED. CAN YOU TELL THE REASON OF IT ?000000
================================================
پلیز جواب نوٹ کریں 
==============

سن 8 ہجری میں فتح کے بعد جب پورے مکّہ مکرمہ میں مسلمانوں کا مکمل غلبہ ہوگیا تو سن 9 ہجری میں الله سبحان و تعالی نے خاص آیت نازل فرمائیں جس میں حکم دیا گیا کہ نجس مشرکین کو مسجد الحرام کے پاس پھٹکنے نہ دو - یہ آیت قرآن حکیم کی سوره توبہ کی آیت نمبر 28 ہے جو پارہ نمبر 10 میں ہے ، جس کا اردو ترجمہ کچھہ یوں ہے :-

'' اے ایمان والو، مشرک بالکل ہی ناپاک ہیں - وہ اس سال کے بعد مسجد الحرام کے پاس بھی بھٹکنے نہ پاین - اگر تمہیں مفلسی کا خوف ہو تو الله تمہیں دولت مند کردے گا - اپنے فضل سے اگر چاہے ، الله علم و حکمت والا ہے ''

قران پاک میں الله سبحان و تعالی کے ان واضح احکامات کے بعد رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم نے مشرکوں اور کفّار پر مسجد الحرام یعنی مکّہ مکرمہ کی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی جو الحمد الله 1400 سال سے زاید عرصۂ گزرجانے کے باوجود اب تک الله کی مدد اور رحمت سے قایم و دائم ہے اور
انشا الله قیامت تک برقرار رہے گی - 

مدینہ المنورہ بھی کیونکہ رسول الله صلی الله علیہ و آلیہ وسلم کا حرم ہے اور آپ صلی الله علیہ و آلیہ وسلم مجسم وہاں موجود ہیں تو اسکی عظمت ، پاکدامنی اور حرمت کا تقاضہ ہے کہ وہاں کی طاہر فضاؤں میں بھی نجس لوگ داخل نہ ہوں - اسلئے مدینہ منورہ میں بھی یہ پابندی لگائی گئی ہے - 

اس عظیم آیت کو عربی میں ، اردو ترجمے اور تفسیر کے ساتھہ اس لنک میں پڑھیں - جزاک الله
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=495625490471443&set=a.102319033135426.5648.100000719903974&type=1&relevant_count=1


======================================================




YOU WOULD HAVE NEVER READ
THESE AHLAN
ARTICLES
===================================

1.متکلم اور متکا کہاں کھو گۓ ؟

2.اور زمین پھٹ گی
3. کعبہ مشرفہ میں جانور بھی مقیم رہے
4.آج کی سا ینس اس معجزے کو ثابت کر رہی ہے

5.آپ نے دیکھا تو ماشا للہ بہت ہے لیکن  کبھی غور کیا ہے ؟


6.کیا آپکو '' مصلی جبریل علیہ سلام '' کی اہمیت کا علم ہے

7.مطاف کے ٹھنڈے پتھر اور انکا اصل مسکن 

8.کعبہ مشرفہ کا باب  مسدود دیکھیے
9.غیر مسلم مکّہ مکرمہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکتے
10.لوگ آتے ہیں پر قریب سے گزر جاتے ہیں


11.کعبہ مشرفہ کو کیوں چھپا دیا گیا
12.بھارت کے مسلمانوں سے حرم مکی کے ممبر شریف کا کیا رشتہ ہے
13.میں دیکھنے کی چیز ہوں مجھے ضرور دیکھیں
14.میرا نام حطیم ہے - کیا میں مکمل طور سے کعبہ کا اندرونی حصہ ہوں
15.سیدنا عباس رضی الله تعالی عنہہ کے مکان مبارک کا نشان آج بھی دیکھا جا سکتا ہے




16. جب گھڑیاں ایجاد نہیں ہوئی تھیں


17. مسجد جعرانہ کا نام مسجد جعرانہ کیوں پڑا


18. طواف تو کبھی نہیں رکتا


19. ایک حاجی زیادہ سے زیادہ کتنے دن حالت احرام میں رہ سکتا ہے
 


حلی لوگ حرمی لوگ اور آفاقی لوگ کون ہوتے ہیں . 20


21.  کیا ہجر اسود حادثات کا شکار ہوتا رہا
 


22. قرآن پاک میں ''عدوۃ الدنیا " کس مقام کو کہا گیا ہے ؟ ہم سے اکثر نے یہ  مقام  دیکھا بھی ہوگا
-


23. کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب پہلی تراویح با جماعت پڑھائی گئی تو اسکے حافظ و امام کون تھے ؟


24. کعبہ مشرفہ کے اندر یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت ہو سکتا ہے کہ اس میں حقیقت ہو -