مسجد مستراح
=============


مدینہ منورہ میں فیس بک کے ایک ساتھی بھائی '' طاہر اظہر '' جنہوں نے خود الحمد الله وہاں رابطہ کیا اور مدینہ منورہ کی ایک مرتبہ رات میں اور دوسری مرتبہ دن میں خوب زیارتیں کرایں - رات میں کی گئی زیارتوں کے دوران جب یہ زیر نظر مسجد سامنے آئی جسکا نام '' مسجد مستراح '' ہے تو اس وقت اس مسجد میں عشا کی نماز ہو رہی تھی تو ہم دونوں نے مہ جبیں اور اقصیٰ کو گاڑی میں بیٹھے رہنے کا کہا اور الحمد الله اس مسجد میں عشا کی نماز با جماعت پڑھنے کا شرف حاصل کیا -

یہ وہ با برکت اور تاریخی مقام ہے جہاں غزوہ احد سے واپسی کے دوران رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم نے جو اس جنگ میں زخمی ہوگیے تھے استراحت یعنی آرام فرمایا تھا - اسلئے اس مسجد کو '' مسجد مستراح '' کہتے ہیں -

آنسوؤں کے چند قطرے اس خیال کے آتے ہی مسجد کے قالین میں جذب ہوگیے کہ کتنے کرب اور درد کے لمحات ہمارے پیارے آقا و سرکار سیدنا محمد صلی الله علیہ وسلم اس مقام پر
گزارے ہونگے جہاں ہم گنہگار اس وقت انکے صدقے دبیز قالین اور ائرکنڈیشن کے ٹھنڈے ماحول میں نماز ادا کر رہے
ہیں - بڑا متبرک مقام ہے اور مدینہ منورہ شہر میں جبل احد کی جناب جاتے ہوے راستے میں پڑتا ہے - موقع ہو تو ضرور زیارت کریں اسکے تاریخی پس منظر کے ساتھہ
 -

 

NEXT PAGE
PREVIOUS PAGE
 LIST PAGE