مسجد فسح
=========
اور ظہر کی نماز یادگار بن گیئ
======================



غزوات كا ذکر آتے ہی ذہنوں میں بدر اور احد کے معرکے گھومنے لگتے ہیں - بدر کل مقام تو مدینہ سے قدرے دور ہے لکن احد مدینہ میں ہی موجود ہے اور پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی مدینہ جایے اور احد کی زیارت نہ کرے - لیکن وہاں ایک ایسا مقام بھی ہے جس کے بارے میں نہ تو زیادہ لوگوں کو علم ہے ور نہ ہے وہاں کے لوگ اس مقام کے بارے میں کچھ بتاتے ہیں -

آج کی تصویر احد پہاڑ کے دامن کی ہے جہاں آپکو شکست و ریخت سے پر ایک ٹوٹ پھوٹا سا مقام نظر آرہا ہے - یہ در اصل وہ مقام ہے جہاں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے احد کی جنگ والے دن ظہر کی نماز کی امامت فرمائی تھی - ظاہر ہے اس وقت یہ ایک کھلی جگہہ تھی لیکن بعد میں اس مقام پریادگار کے طور پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی دی گیئ تھی اور اس کا ایک نام بھی رکھا گیا تھا -

بات اگر صرف مسجد تک محدود ہوتی تو شاید اتنی دلچسپ نہ ہوتی لیکن اس دن ظہر کی نماز جو اس مقام پر ادا کی گیئ وہر خود کسی وجھہ سے ایک منفرد تاریخی اور یادگار نماز بن گیئ تھی -
کیا آپ بتا سکتے ہیں :
١- اس مسجد کا کیا نام تھا ؟ اور
٢- اس ظہرکی نماز میں ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ ایک منفرد اور یادگار نماز بن گیئ تھی؟
================
جواب حاضر ہے
================
احد کی جنگ کے دوران جس وقت رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس مقام پر ظہر کی نماز کی امامت فرمائی فرمائی ، یہ ایک کھلی جگہ تھی مگر سیدنا عمر بن عبد لعزیز کی دور میں اس مقام پر ایک چھوٹی سے یادگار مسجد بنوادی تھی جس کا نام '' مسجد فسح " رکھا گیا - عربی میں فسح--'' راستہ بناؤ ''-- کو کہتے ہیں -

ظہر کے اس نماز سے قبل کیوں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم سمیت بہت سے صحابہ اکرم شدید زخمی ہو چکے تھے اور رسول الله صلی الله
علیہ وسلم کی دندان مبارک پر بھی شدید ضرب لگی تھی ، اس لیے اس نماز کو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پڑھانے کی بجاے بیٹھ کر پڑھایا تھا اور تمام صحابہ نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پیروی کر کرتے ہوے بیٹھ کر ہی نماز ادا کی . گویا اس نماز میں کسی نے " قیام " نہیں کیا اور اس لحاظ سے یہ نماز ایک انوکھی اور یادگار تاریخی نماز بن گئی

احد کے پہاڑ پر نیچے دامن میں مسجد فسح اور پہاڑ کی بلندی پر وہ غار نظر
 آ  رہی ہے جسمیں احد کی جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہادی برحق
 رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے آرام فرمایا تھا اور اس غار کو
 '' شق المھراس '' کہتے ہیں -

=====================

NEXT PAGE
PREVIOUS PAGE
 LIST PAGE