کیا یہ اصحاب صفہ کا چبوترہ ہے
- کنفیوزن دور کریں
===============================================

IT IS NOT SUFFA CHABOTRA BUT
GAURD PLATEFORM
جو بھی مسجد النبوی شریف تشریف لے جاتے ہیں خواہ وہ
مرد ہوں یا خواتین وہ روضہ اقدس صلی الله علیہ وسلم
کی عقبی دیوار کے سامنے بنے اس بڑے چبوترے جسکے گرد
سنہری ریلنگ لگی ہے ، اسکی زیارت بڑے ذوق ارر شوق سے
کرتے ہیں اور اس پر نماز پڑھنے کو بھی بہت سعادت
تصور کرتے ہیں - اسی وجہ سے اس چبوترے پر عموما''
کافی رش رہتا ہے - مسجد النبوی کے اندر اس چبوترے کو
خصوصی طور سے بنایا گیا ہے لیکن اس کے متعلق کچھہ
کنفیوزن ضرور ہے -
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس چبوترے کا کیا نام ہے اور
یہ کیوں متبرک تصور کیا جاتا ہے ؟
================================
جواب حاضر ہے
===========
عموما'' لوگ اس چبوترے کو اصحاب صفّہ کا چبوترا
متصور کرتے ہیں جو درست نہیں - یہ چبوترا اصل میں
ترکیوں کے دور کا چبوترا ہے ( کچھہ کتابوں میں نور
الدین زنگی کا دور لکھا ہے ) جو مسجد النبوی کے باہر
ہوا کرتا تھا اور اس پر محافظ بیٹھا کرتے تھے اسلئے
اس کو '' گارڈ پلیٹ فارم '' کہا جاتا ہے - یہ چبوترہ
رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم کی جسمانی حیات مبارکہ
میں موجود نہ تھا - واللہ اعلم
اصل میں اصحاب صفّہ کا چبوترا جس کو اسلام کو پہلی
درسگاہ ہونے کا شرف حاصل ہے وہ اب مسجد النبوی میں
کہیں چبوترے کی شکل میں موجود نہیں - اس اسلامی
درسگاہ سے سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا عبدالللہ بن
عمر رضی الللہ تعالی عنہما جیسے جید اصحاب علم نے
رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم سے تعلیم حاصل کی تھی
-
یہ صفّہ کا چبوترہ دن میں تعلیمی درسگاہ بن جاتا تھا
اور رات میں بے گھر مسلمانوں یا مسافروں کی آرام گاہ
- عربی میں صفّہ کے معنی بھی '' چبوترے '' کے ہی ہیں
-
یہ چبوترہ اب مسجد نبوی میں چبوترے کی شکل میں موجود
نہیں لیکن بہر حال مقام موجود ہے - ایک حقیقت اور
بھی ہے کہ مسجد النبوی کی تاریخ میں یہ چبوترہ دو
مختلف مقامات پر رہا. مسجد البنوی کی پہلی توسع 7
ہجری میں ہوئی - اس وقت توسیع کی وجہ سے اصحاب صفہ
کا چبوترہ ایک مقام سے دوسرے مقام پر تبدیل ہوا۔
MUST SEE DIAGRAM OF SUFFA CHABOTRA IN TWO
DIFFEHENT LOCATION
BEFORE 7 HIJRA AND AFTER 6 HIJRA, ( BLUE DOT AND BLACK DOT)
It must be clear in
mind that there two spots of Suffa plate form in
Masjid Nabvi . Initially it was built at a
particular spot ant it remained there till 7
Hijrah and after very first extension of Masji
Nabvi in 7th hijrah by the holy hands Prophet
Muhammad sallallaho alli hi wasalam, it was
shifted to another spot. To understand the
location of both Suffa plate form please see
following diagrams.
1. Green DOT showing location of RODH-E-RASOOL
sallallaho allihi wasalam
2. MAROON DOT indicating
Mahrab tahajud adjecent to back wall of
Rodh-e-Aqdas
3. RED dot indicating
plate form of guards made by truks. People
wrongly think it as suffa plate form.
4. BLUE DOT indicating
exact location of Suffa chabotra initially
built.
5. BLACK DOT indicating
exact location of Suffa chabotra after 7
Hijrah extension of masjid nabvi,
6. The brown arrow
showing the entry point in Masjid Nabvi
through BAB JIBRAEL.

EXT PAGE
PREVIOUS PAGE
LIST PAGE