PICTURE
GALLARY 68

SPECIAL GALLERY OF
INNER RARE  VIEWS OF
HOLY KABA



فتح مکّہ کے دن کعبہ مشرفہ کو بتوں سے پاک کربے کے بعد مرقوم ہے کہ پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم نے کعبہ مشرفہ کے اندر نماز پڑھی تھی اور کیوں کہ اب کعبہ مشرفہ کے اندرکسی عام انسان کو جانے کی اجازت نہیں جسکی وجہ سے یہ مقام ہم سب کی نظروں سے اوجھل ہے تا ہم کعبہ مشرفہ کے اندر ''باب کعبہ '' کے مقابل والی دیوار کے ساتھہ فرش پر آج بھی وہ مقام موجود ہے جہاں فتح مکّہ والے دن رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بتوں سے کعبہ مشرفہ کو پاک کرنے کے بعد نماز پڑھی تھی اور الله کا شکر ادا کیا تھا -

آج کوئی خوش قسمت اگر کعبہ کے دروازے ( باب کعبہ ) سے کعبہ مشرفہ میں داخل ہو اور بالکل سیدھا چلتے ہوتے سامنے والی دیوار کے قریب آجایے تو کعبہ کے سفید ماربل فرش پر اسے کعبہ کی دیوار کے ساتھہ ایک لمبی کالی ماربل کی پٹی یا بارڈر نظر آیے گا - 

اس کالے بارڈر پر ایک مقام پر '' سر نما'' یعنی نصف بیضوی شکل کا سفید نشان بنا ہوا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں فتح مکّہ والے دن رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور الله کا شکر ادا کیا - 

آج تک ما سوا ایک مختصر سی مووی کے کعبہ کے اندر کی کوئی تصویر پبلک میں موجود نہیں ہے اور یہ مووی
'' یو ٹیوب '' پر موجود ہے جسکو یقینا'' لوگوں نے دیکھا بھی ہوگا لیکن علم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس مقام کو سمجھنے سے قاصر رہے ہیں -

میں نے کیوں کے اس کے بارے میں کچھہ پڑھ رکھا تھا ، اس لیے میں نے جب اس مووی کو متلاشی اور جستجو بھری نظروں سے دیکھا تو مجھے یہ مقام نظر آ گیا اور میں نے اسکو محفوظ بھی کر لیا - کچھ اور متبرک مقامات بھی نظر آیے ہیں وہ انشا الله کسی اور وقت بیان ہونگے اللہ کی مدد سے -

یہ تصویریں کیوں کہ اسی مووی سے لی گئی ہیں اسلئے انکی کوالٹی بہت اچھی نہیں ہے لیکن یہ کیا کم ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس مقام کی زیارت کے قابل ہوے ہیں - ہم سے پہلی نسلیں اس سے محروم رہی ہیں ما سوا چند ایک کے - 

اوپر دی گئ تصویر میں لال تیر کے نشان سے میں نے اس سجدہ کرنے والی جگہہ کو دکھایا گیا ہے - آپ پلیز اس البم کی تینوں تصویریں دیکھیں -

NOW YOU CAN EASILY LOCATE THIS SPOT IN THIS '' u- tube '' video 
plz click 

http://www.youtube.com/watch?v=H0Zd_uc65tM
ENGLISH
In this pic you may see a half circle white mark on black border line on the inner floor of kaba. It is said that prophet  sallallaho lli hi wasalam prostrated(SIJDAH ) after conquering Makkah and cleaning kaba by removing all 360 idols. 




آج بھی جو لوگ کعبہ مشرفہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں وہ اس مقام پر نفل ادا کرتے ہیں (سرخ تیر کو دیکھیں ) جہاں کہا جاتا ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فتح مکّہ کے دیں بتوں سے کعبہ کو پاک کر کے نماز پڑھی اور الله کا شکر ادا کیا وہاں کالی پٹی پر ایک سفید نصف بیضوی نشان پر ہے -

پیچھے جہاں کچھہ لوگ کھڑے ہیں وہ کعبہ مشرفہ کا داخلی دروازہ ( باب کعبہ ) ہے -

NOW YOU CAN EASILY LOCATE THIS SPOT IN THIS '' u- tube '' video 
plz click
http://www.youtube.com/watch?v=H0Zd_uc65tM
ENGLISH
A lucky man offering  nafil salah (prayer) exact on the spot inside kaba where prophet  sallallaho lli hi wasalam prostrated(SIJDAH ) after conquering Makkah and cleaning kaba by removing all 360 idols. 




کوئی خوش نصیب کعبہ مشرفہ کے اندر عین اس مقام پر سجدہ کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے جہاں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے لیے مرقوم ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فتح مکّہ کے موقع پر کعبہ مشرفہ کو بتوں سے پاک کرنے کے بعد نماز ادا کی اور الله رب العزت کا شکر ادا کیا -

NOW YOU CAN EASILY LOCATE THIS SPOT IN THIS '' u- tube '' video 
plz click 

http://www.youtube.com/watch?v=H0Zd_uc65tM

ENGLISH
See a lucky man prostrating exactly the spot where prophet  sallallaho lli hi wasalam prostrated(SIJDAH ) after conquering Makkah and cleaning kaba by removing all 360 idols. 


مکّی زندگی میں جب ابھی کعبہ مشرفہ کو مسلمانوں کا  قبلہ نہیںبنایا  گیا تھا اور نمازیں بھی فرض نہیں ہوئی تھین  مگر رسول الله صلی الله علیہ وسلم قبلہ اول '' بیت المقدس'' یعنی مسجد  اقصیٰ  کی جانب رخ کر کے الله کی عبادت یعنی نمازیں پڑھا کرتے تھے -

مرقوم ہے کہ کعبہ کے اندر آپ صلی الله علیہ وسلم باب توبہ ( باب توبہ اگلی تصویر میں دیکھیں جو کعبہ کے اندر ہے ) کے ساتھہ والے مقام پر نمازیں پڑھا کرتے تھے یا کچھ نمازیں آپ  صلی الله علیہ وسلم وہاں پڑھی ہیں -

 تصویر میں آپکو کعبہ کے اندرونی  فرش پر ایک بڑا سا  چوکور کالا نشان نظر آ رہا ہے جسکو میں نے لال تیر سے واضح کیا ہے- کہا جاتا ہے کہ  یہ وہ اصل جگہ ہے جہاں آپ صلی الله علیہ وسلم نے مسجد اقصیٰ کی جانب رخ کر کے نمازیں ادا کی ہیں- آج بھی کعبہ مشرفہ کے اندر  یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت فراہم کر رہا ہے کہ اس بات  میں صداقت موجود ہے - بہر کیف ہر چیز کا بہترین علم الله سبحان  و تعالی کو ہی ہے -

کعبہ مشرفہ کو اگر باہر سے دیکھیں تو یہ حطیم کے سامنے والی دیوار ہے جس پر '' میزاب رحمت '' یعنی کعبہ کی چھت سے پانی نیچے گرنے والا سنہری نالہ لگا ہے -

ایک بات اور باہر سے میزاب رحمت  کا رخ  مدینہ المنوره اور بیت المقدس یعنی مسجد اقصیٰ کی سمت  کا تعین کرتا ہے - یہ محض اتفاق ہو سکتا  ہے - بظاھر اسکی کوئی خاص وجہ میری  نظر سے کہیں نہیں گزری -مکّی زندگی میں جب ابھی کعبہ مشرفہ کو مسلمانوں کا  قبلہ نہیںبنایا  گیا تھا اور نمازیں بھی فرض نہیں ہوئی تھین  مگر رسول الله صلی الله علیہ وسلم قبلہ اول '' بیت المقدس'' یعنی مسجد  اقصیٰ  کی جانب رخ کر کے الله کی عبادت یعنی نمازیں پڑھا کرتے تھے -

مرقوم ہے کہ کعبہ کے اندر آپ صلی الله علیہ وسلم باب توبہ ( باب توبہ اگلی تصویر میں دیکھیں جو کعبہ کے اندر ہے ) کے ساتھہ والے مقام پر نمازیں پڑھا کرتے تھے یا کچھ نمازیں آپ  صلی الله علیہ وسلم وہاں پڑھی ہیں -

 تصویر میں آپکو کعبہ کے اندرونی  فرش پر ایک بڑا سا  چوکور کالا نشان نظر آ رہا ہے جسکو میں نے لال تیر سے واضح کیا ہے- کہا جاتا ہے کہ  یہ وہ اصل جگہ ہے جہاں آپ صلی الله علیہ وسلم نے مسجد اقصیٰ کی جانب رخ کر کے نمازیں ادا کی ہیں- آج بھی کعبہ مشرفہ کے اندر  یہ الگ سا نشان اس بات کا ثبوت فراہم کر رہا ہے کہ اس بات  میں صداقت موجود ہے - بہر کیف ہر چیز کا بہترین علم الله سبحان  و تعالی کو ہی ہے -

کعبہ مشرفہ کو اگر باہر سے دیکھیں تو یہ حطیم کے سامنے والی دیوار ہے جس پر '' میزاب رحمت '' یعنی کعبہ کی چھت سے پانی نیچے گرنے والا سنہری نالہ لگا ہے -

ایک بات اور باہر سے میزاب رحمت  کا رخ  مدینہ المنوره اور بیت المقدس یعنی مسجد اقصیٰ کی سمت  کا تعین کرتا ہے - یہ محض اتفاق ہو سکتا  ہے - بظاھر اسکی کوئی خاص وجہ میری  نظر سے کہیں نہیں گزری -
 
ENGLISH
The black square spot inside kaba (see red arrow) is the place where prophet  sallallaho lli hi wasalam  offered salah (prayers) in his holy makki life when Qibla was Masjid al-Aqsa, BAIT-UL-MUQADAS .If you see from side kabba , it is the wall in front of hateen and on the top water spot of kaba ( Mizab -e-Rahmat) is fixed. Mizab -e-Rahmat indicates the direction of Madina Munawarah as well as Bait al Muqadas, Masjid Al aqsa.




کعبہ مشرفہ کے دروازے ( باب کعبہ ) سے اگر اندر داخل ہوا جایےتو سیدھے ہاتھہ والے کونے پر یہ ایک سونے کا بنا دروازہ ہے جسے ''باب توبہ '' کہتے ہیں - اس دروازے کو اگر کھولا جایے تو اس میں سیڑھیاں بنی ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں- چھت پر ایک کھڑکی یا چوکور راستہ ہے جس کی مدد سے انسان کعبہ مشتفہ کی چھت مبارک پر پہنچ جاتا ہے - 


کعبہ مشرفہ کے دروازے ( باب کعبہ ) سے اگر اندر داخل ہوا جایےتو سیدھے ہاتھہ والے کونے پر یہ ایک سونے کا بنا دروازہ ہے جسے ''باب توبہ '' کہتے ہیں - اس وقت یہ دروازہ آپکو کھلا نظر آرہا ہے - اس کے اندر وہ سیڑھیاں ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں
 ENGLISH
It ia a door inside kaba called door of repentance (bab -e-Tauba). It is made of gold and if open you may see stairs which leads to the roof of kabba from inside.



کعبہ مشرفہ کے دروازے ( باب کعبہ ) سے اگر اندر داخل ہوا جایےتو سیدھے ہاتھہ والے کونے پر یہ ایک سونے کا بنا دروازہ ہے جسے ''باب توبہ '' کہتے ہیں - اس وقت یہ دروازہ آپکو کھلا نظر آرہا ہے - اس کے اندر وہ سیڑھیاں ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں
 ENGLISH
Door of 
Repentance (bab -e-Tauba) is opened in this picture . It has stairs which leads to the roof of kaba from inside.




کعبتہ الله کے اندر موجود سنہری دروازے جسکو '' باب توبہ '' کہا جاتا ہے جس کو پچھلی تصویروں میں بند اور کھلا دونوں حالتوں میں دکھلایا گیا ہے ، ان میں موجود سیڑھیوں کا منظر جو کعبہ مشرفہ کی چھت تک جاتی ہیں -
ENGLISH
A lucky man upstairing towards kaba roof from Door of  Repentance (bab -e-Tauba) stairs inside holy kaba.





کعبتہ الله کے اندر موجود سنہری دروازے جسکو '' باب توبہ '' کہا جاتا ہے جس کو پچھلی تصویروں میں بند اور کھلا دونوں حالتوں میں دکھلایا گیا ہے ، ان میں موجود سیڑھیوں سے گزر کر چھت پر بنی کھڑکی سے کعبہ مشرفہ کی چھت پر نکلا جا سکتا ہے - زیرنظر تصویر کعبہ مشرفہ کی چھت پر بنی اسی کھڑکی ہے جو میزاب رحمت سے انتہائی قریب ہے اور عام حالت میں بند رہتی ہے لیکن اس تصویر میں آپ اسکو کھلا دیکھہ سکتے ہیں جہاں سے کوئی خوش قسمت کعبہ کی چھت پر آرہا ہے
ENGLISH
A man is coming out from kaba roof window upstairing from inside kaba through
Door of  Repentance (bab -e-Tauba)





کعبتہ الله کے اندر موجود سنہری دروازے جسکو '' باب توبہ '' کہا جاتا ہے جس کو پچھلی تصویروں میں بند اور کھلا دونوں حالتوں میں دکھلایا گیا ہے ، ان میں موجود سیڑھیوں سے گزر کر چھت پر بنی کھڑکی سے کعبہ مشرفہ کی چھت پر نکلنے والا ایک خوش قسمت کعبہ انسان کی چھت پرنماز پڑھ رہا ہے -
ENGLISH
A luck man offering salah (prayer) on the top of kaba roof.



کعبتہ الله کے اندر تین ستوں موجود ہے جس پر اسکی چھت قایم ہے- زیر نظر تصویر میں تینوں ستوں نظر آرہے ہیں اور ان ستونوں کے درمیان قندیلیں لٹکی ہوئی ہیں جب کہ کعبتہ الله کی چھت پر پردہ ( یعنی کسوا ) تنا ہوا ہے -
ENGLISH
In side kaba some lamps and decoration items are hanging and there is a drapery (covering of cloth ) on the ceiling and on the half  upper side walls




کعبہ مشرفہ کی چھت کا خوبصورت منظر - کعبہ کی چھت کے اندرونی حصے ( CEILING ) اور چاروں اطراف کی دیواروں کے اوپری حصے کی جانب پردے لٹکاے جاتے ہیں اور کعبہ اندر موجود ستونوں کے درمیان قندیلیں لٹکی ھوئی ہیں جب کہ کعبہ مشرفہ کے اندر لایٹ کا کوئی مستقل انتظام نہیں ہے -
ENGLISH
Beautiful hanging decorations in side kaba. Donot forget there is no electrification system inside holy kaba .



کعبہ مشرفہ کے اندر سے آپکو کعبہ کا مرکزی دروازہ ( باب کعبہ) کھلا نظر آ رہا ہے جو ہمیں عموما'' باہر سے سنہرے رنگ میں ہجر اسود اور ملتزم کے 
درمیان بند نظر آتا ہے -
ENGLISH
FROM INSIDE KABA YOU MAY SEE OPENED KABA GOLDEN  DOOR (BAB-E-KABA)WHICH WE MAY GENERALLY SEE CLOSED FROM OUT SIDE.



کعبتہ الله کے اندر موجود چاروں اطراف کی دیواروں پر فریم کی شکل میں کچھہ آیات قرانی جا بجا کندہ ہیں - ان ہی آیات قرانی میں سے ایک آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں - یہ آیات باب کعبہ کے مقابل والی دیوارپر کندہ ہیں -
ENGLISH
An  embosed aya-e-Quran on kabba wall. Like this some more embosed ayah-e Qurani are also there on all  four sidesof kaba inner walls



یہ تصویر شیخ عبد القادر بن طہ بن عبد الله الشعبی کی ہے جو کعبہ مشرفہ کے موجودہ '' کلید بردار '' ہیں - یا ہم یوں کہ سکتے ہیں کہ کعبہ مشرفہ کے دروازے (باب کعبہ ) کی چابیوں کے آپ موجودہ رکھوالے ہیں - یعنی سال میں دو دفعہ جب کعبہ مشرفہ غسل کے لیے کھولا جاتا ہے تو سعودی حکّام کو ان سے کعبتہ الله کے دروازے کے کھولنے کی درخواست کرنی پڑتی ہے خواہ وہ رسما'' ہی کیوں نہ ہو، کیوں کہ کعبہ مشرفہ کی رکھوالی اور اسکی چابیاں ہادی برحق رسول مکرم سیدنا محمّد صلی الله علیہ وسلم نے '' شعبی خاندان '' کو سونپی تھیں اور انکو کعبہ مشرفہ کا نگہبان مقرر کیا تھا - ظاہر ہے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے فرمان عالیشان میں کون داخل دینے کی جرات کر سکتا ہے - تب سے کلید برداری کے فرائض '' شعبی خاندان '' کے ہی پاس ہیں - 

شعبی خاندان کا جو اصل کلید بردار ہو تا ہے اسکے انتقال کے بعد دنیا میں رائج اصول کے برعکس کعبہ مشرفہ کی چابیاں اسکے بڑے بیٹے کو نہیں سونپی جاتیں بلکہ ان چابیوں کا اصل محافظ شعبی خاندان کے زندہ رہ جانے والے مردوں میں سے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص کو مقرر جاتا ہے - گویا اوپر کی تصویر میں نظر آنے والے جناب شیخ عبد القادر بن طہ بن عبد الله الشعبی اس وقت '' شعبی خاندان '' کے بزرگ ترین انسان ہیں -

تصویر میں سبز غلاف جو نظر آرہا ہے یہ دراصل وہ کشن ہے جس میں کعبہ مشرفہ کی چابیاں رکھی ہوتی ہیں -
ENGLISH
Sheikh Abdul Qadir Bin Taha Al-Shaibi, the current keeper of the House of Allah.
When Prophet Muhammad (peace be upon him) entered the Ka’ba after conquering Makkah, he smashed all the idols inside it, washed it, closed its gate and then called Othman Bin Talha and Shaibah, Othman’s cousin, and gave them the keys saying, “These keys will remain with you until the Day of Judgment.”Who should hold theKa’ba keys?“The keys should be held by the oldest family member,” Al-Shaibi said. “The keys are not passed down by inheritance. They might go to my cousin. Only age determines who will hold the keys. Since I’m the oldest member in the family, I have the keys.”
“The Ka’ba gatekeeper is the only one responsible for its affairs. It is a huge honor that no one can take from us because it was bestowed upon us by the order of Allah the Almighty.


LIST PAGE

Previous Page


Next Page