مصطبة الحراس
GUARD DIAS
=================================================






مسجد الحرام میں کعبہ مشرفہ کا طواف کرنے والوں نے یہ ضرور دیکھا ہوگا کہ کعبتہ الله کی اس کونے پر جہاں '' حجر اسود '' نصب ہے وہاں قدرے اونچائی پر ایک سیکورٹی والا کھڑا ان لوگوں کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے جو ''حجر اسود''کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں -

یہ سیکورٹی گارڈ کس انداز میں کعبہ کی دیوار پر لگے ایک بیلٹ کا سہارہ لیے قدرے اونچائی پر کھڑا ہوتا ہے ، اس کا اندازہ آپ آج کی اس اھلا'' کویز کی تصویر سے لگا سکتے ہیں - لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ قرے اونچائی پر یہ سیکورٹی والا جس مقام پر کھڑا ہوتا ہے اس جگہ کو تیکنیکی اعتبار سے کیا کہتے ہیں -


جواب حاضر ہے
============
اس تصویر میں کعبہ مشرفہ کی دیوار سے جڑی بیلٹ کا سہارا لیے یہ سیکورٹی والا قدرے اونچائی پر جس مقام پر کھڑا ہے . اس اونچے مقام کو حرف عام میں '' مصطبة الحراس ''
[Mastabat Al Hirasah ] کہتے ہیں -

گو کہ اس مقام کی کوئی روحانی فضیلت نہیں ہے سواے اس کے کہ یہ ''حجر اسود '' کے انتہائی قریب ہے ، لیکن بطور مسلمان اس جنرل نالج کا ہمیں علم ہونا چاہینے -

اصل میں '' مصطبة الحراس '' کے معنی ہیں'' گارڈ ٹیرس ''
یعنی '' محافظ کی چھت / یا حفاظتی سطح - عربی میں ''مصطبة'' ٹیرس کو اور الحراس '' محافظ '' کو کہتے ہیں -

کعبہ مشرفہ کی دیوار پر '' مصطبة الحراس '' موجودہ دور میں محض اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ '' حجر اسود '' کو بوسہ دینے والے لوگوں کو کنٹرول کیا جائے
کیوں کہ یہاں عاشقان کعبہ کا ضرورت سے زیادہ رش رہتا ہے -


LIST PAGE

NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE