
اگر آپ مدینہ المنوره سے بدر کی جانب چلیں تو یہ تاریخ ساز کنواں آپکو راستے میں ملے گا - آج کل خصوصی انتظام سے اگر بدر کے جانب جائیں تو یہ کنواں آپ کو مل سکتا ہے کیوں کہ عمومی طور سے جو سواریاں آج کل حجاج کو مدینہ سے مکّہ لے جاتی ہیں وہ نئی شاہرہ یعنی حجره موٹر وے استمال کرتی ہیں جب کہ غزوہ بدرکا مقام اور یہ کنواں پرانی مکّہ - مدینہ ہائی وے پر موجود ہے - اس وجہ سے اس کنویں کی زیارت کرنا کیوں کہ کوئی اتنا آسان کم نہیں اس لئے اس کی اس تصویری زیارت کو غنیمت جانئے اور اس کی زیارت سے اپنی آنکھوں کو ضرور ٹھنڈا کیجے
رسول مکرم سیدنا محمّد صلی
      الله علیہ وسلم نے حج کے موقع پر مدینہ سے مکّہ جاتے ہوے اس کنویں پر
      قیام فرمایا تھا - اور اس مناسبت سے اس کنویں کی اہمیت بام عروج پر
      پہنچ گئی لیکن اس کے علاوہ بھی اس کنویں کی ایک خاص تاریخی حیثیت ہے
      جو اس کو دیگر کنوؤں سے منفرد بناتی ہے - اس کنویں میں آج بھی پانی
      موجود ہے جو آپکو اس تصویر میں بھی اندر نظر آ رہا ہے
    

بیر روحا کو دوسرے کنوؤں پر یہ انفرادیت حاصل ہے کہ اس کنویں سے حج پر جاتے ہوے نہ صرف رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم نے پانی نوش فرمایا اور قیام کیا بلکہ اس سے پہلے کم و پیش ٨٠ دیگر انبیا علیہ سلام نے بھی اس کنویں کا پانی پیا- گویا اس کنویں کے تاریخ ١٤٠٠ سو سال بھی زیادہ پرانی ہے اور کیوں کہ یہ کنواں مکّہ کے راستے میں پڑتا ہے ، اس لیے بہت سے انبیا علیہ سلام نے حج کے لیے اس ہی راستے سے مکّہ کے جانب سفر کیا اور یہاں قیام کیا اور بیر روحا کا پانی پیا - حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کنویں میں آج بھی پانی موجود ہے -
اور عاشقان رسول صلی الله
      علیہ وسلم آج بھی اس یقین سے اسکا پانی لاعلاج بیماریوں کی شفایابی
      کے لیے استمعال کرتے ہیں اور شفایاب ہوتے ہیں - اسلیے اکثر لوگ اسے
      '' بیر شفا '' یعنی شفا کا کنواں بھی کہتے ہیں
       -
 - 
========================================================================
IN ENGLISH
      ----------------------
      It is the picture of RUHA WELL which is situated in
        between madina munawarah and city of Badar where battle of badar
        was fought . Prophet Muhammad sallallaho allihi wasalam stayed
        at this spot when was going to haj from madina. Due to the
        prophet Muhammad sallallaho allihi wasalams' stay at this well,
        its significance reached to skies. But it is also famous for
        another reason which separates it from other historic spiritual
        wells in saudi arabia.. water is still in it.
      WELL OF ROHA HAS A SPECIAL AND SEPARATE SIGNIFICANCE AS
        THE 80 MORE PROPHETS BEFORE BELOVED PROPHET MUHAMMAD SALLLALLA
        HO ALLIHI WASALAM DRANK WATER FROM THIS WELL-
      ITS means its history is very very old and it lies in the
        way of Makkah and many prophets who travelled towards Makkah for
        haj stopped here and drank water. The stay and drinking of water
        of beloved prophet syedna Muhammad sallalla ho allihi wasalam
        made its importance and spiritualitymore attractive for
        us.despite very old history of ROHA WELL, water is still in it
        which is very much surprising.
      THE LOVERS OF PROPHET MUJHAMMAD SALLALLA HO ALLIHI
        WASALAM USE ITS WATER FOR TREATMENT OF THEIR PATIENTS HAVING
        INCUREABLE DISEASES
      