شعب ابی طالب ۔
( مسجد 'الاجابہ - مکہ )
================


سر زمین حجاز کے ابدی شہرت اور تقدس پانے والے مقامات میں کچھ جگہیں مسلمانوں کی مظلومیت کی عکاسی کرتے ہوئے زندہ و جاوید ہوئیں، ان کا نام ذہن میں آتے ہی مسلمانوں کی زبوں حالی کے واقعات کا ایک سلسلہ تازہ ہو جاتا ہے۔
شعب ابی طالب کی مسجد 'الاجابہ' بھی انہی تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو آغاز اسلام میں کفار قریش کے ظلم وستم کا شکار مسلمانوں کی مظلومیت کی چشم دید گواہ ہے۔
کفار قریش نے نبی اکرم صلی علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا معاشی بائیکاٹ کیا تو حضور مٹھی بھر جانثاران اسلام کو ساتھ لیے مکہ معظمہ سے کچھ فاصلے پر شعب ابی طالب کی گھاٹی میں چلے گئے۔ بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور ھجرت مدینہ کے درمیان مسلمانوں پر جو سخت ترین ایام گذرے، شعب ابی طالب کی 3 سالہ کٹھن زندگی تلخ آزمائش سمجھی جاتی تھی۔
شعب ابی طالب مکہ کے قریب ایک پہاڑ کی گھاٹی کا نام ہے۔ جہاں 7 نبوی بمطابق ستمبر 615 ء میں حضور ص اور خاندان بنو ہاشم کو پناہ لینا پڑی سوائے ابو جہل کے۔ یہ نتیجہ تھا اس ظلمانہ منصوبے کا جو قریش مکہ نے دعوت اسلامی کی آواز کو دبانے کے لیے بنایا تھا۔ یعنی بنو ہاشم سے ہر طرح کے تعلقات توڑ لیے جائیں۔ یہ معاشرتی مقاطعہ (Social Boycott) محرم 10 بنوی تک جاری رہا۔ تقریبا 3 سال۔ اس دوران حضور ص اور ان کے خاندان کا نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس دوران بھوک کو مٹانے کے لیے بعض اوقات درختوں کی جڑیں چبانا پڑتی تھیں اور پیٹ پر کھجور کے تنے یا چمڑا باندھنا پڑتا تھا۔ اس مقاطعہ کے ختم ہونے کے بعد جلد ہی حضور ص کے چچا ابو طالب اور زوجہ محترمہ حضرت خدیجہ وفات پا گئیں۔ حضور ص نے اس سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔
العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "من الحرمین الشریفین" کی سلسلہ وار رپورٹ میں شعب ابی طالب میں تعمیر کی گئی جامع مسجد 'الاجابہ' کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ھجرت مدینہ کے ساتویں برس اس وادی بے آب و گیاہ میں مسجد تعمیر کی گئی۔ بعد ازاں اسے مسجد 'الاجابہ' کا نام دیا گیا ہے۔ تاریخ اس کے نام کی وجہ تسمیہ کے بارے میں خاموش ہے۔ فتح مکہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاس مسجد میں نماز ادا کی۔ زمانے کی بھول بھلیوں میں کھو جانے کے باوجود اہل مکہ نے اسے اپنے دل ودماغ میں تازہ رکھا۔

old virw of shab-e-abi-talib

مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ مسجد کی تعمیر و توسیع بھی ہوتی رہی۔ مسجد 'الاجابہ' کی جدید خطوط پر حالیہ تعمیر آل سعود حکومت کے دور میں ہوئی۔ چودہ سو سال میں یہ مسجد اپنی ھئیت اور شکل تبدیل کرتی رہی لیکن یہ آج بھی دور اول کے مسلمانوں کی مظلومیت اور بعد کے ادوار کی فاتحانہ شان وشوکت کی کہانی سناتی نظر آ رہی ہے۔




click link to see video of

شعب ابی طالب ۔
( مسجد 'الاجابہ - مکہ )
=-
-----=================
https://vid.alarabiya.net/2014/07/10/ejabah_100714/ejabh-100714.mp4


NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE

LIST PAGE