کعبہ مشرفہ کی اندرونی دیواروں پر یہ کیا لکھا ہے ؟
'' مخلیقات ''
================================

کعبہ مشرفہ کی چاروں اندرونی دیواروں میں دس ایسی تختیاں لگی
ہیں جن میں ان حکمرانوں کے وہ احکامات کندہ ہیں جن کے تحت
مختلف ادوار میں کعبہ مشرفہ کی تعمیر اور تزئین کی گئی -
آخری تختی اور جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑی تختی ہے سعودی
فرمان روا '' شاہ فہد بن عبد العزیز '' کے حکم کی ہے جس میں سن
1417 ہجری میں یعنی آج سے تقریبا'' ٢٣ سال قبل، انہوں نے کعبہ
مشرفہ کی چھت، دیواروں . اندرونی ستوں ، کعبہ کی اندرونی
سیڑھیوں . شازروان ، حطیم اور.میزاب رحمت سمیت بہت سی دیگر
چیزوں کی مرمت اور آرائش و تزئین کا حکم دیا تھا . --
ان تمام تختیوں پر کیا لکھا ہے ؟ اور کس کے حکم سے ، کس دور
میں کعبہ مشرفہ کی آرائش کی گئی ، اسکی تفصیل گو کہ عربی میں
ان تختیوں میں درج ہے ، تاہم ان لوگوں کے لیے جو اس میں دلچسپی
رکھتے ہوں، میں ان دس کی دس تختیوں کی تحریر کے اردو ترجمے پیش
کر رہا ہوں -
یہ تختیاں '' منقوش تختیاں ''یا '' مخلیقات '' کہلاتی ہیں -
==================================
منقوش تختی نمبر (1)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے والا
ہے -
اس کے عظیم کمانڈر اور وفادار المنصور المستنصر بالله نے مقدس
گھر کی عمارت کی تزئین و آرائش کا حکم دیا۔
اللہ کرے ،اللہ تعالٰی اسے اپنی اعلی امیدوں کو پا نے میں مدد
فرمائے ، اور اس کی نیکیاں قبول کریں -
امن اور سلامتی ہو سیدنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ، ان
کے اہل خانہ اور ان کے
ساتھیوں پر -
(سال 692 ہجری )
======================================
منقوش تختی نمبر (2)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے والا
ہے -
ہمارے رب ! ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما لیں ۔ بےشک آپ سننے والے
ہیں اور سب کچھ جاننے والے ہیں -
دو مقدس مساجد کے پاسبان ، اور
حجاج کرام نے زمین و سمندر کے ذریعہ حج کرنے والوں کے قائد '
السلطان ابن السلطان مراد خان ابن السلطان محدث خان نے اس مقدس
قدیم گھر کی تعمیر نواور تزئین و آرائش کا حکم دیا ۔
اللہ پاک اپنی حکمرانی کو قائم و دائم رکھیں اوراس کی سلطانی
کی حمایت کریں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قابل تعریف
ہیں اورانپر سلام ہو - صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
( سال 1040 ہجری، رمضان کا اختتام )
======================================
منقوش تختی نمبر(3)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے والا
ہے -
ہمارے رب ! ہماری اس خدمت کو قبول فرمائیں ۔
السلطان ابن السلطان محمد خان نے مقدس کعبہ کی چھت اور کعبہ کے
داخلی اور بیرونی حصے کی تزئین و آرائش کا حکم دیا -
(سال 1070 ہجری )
======================================
منقوش تختی نمبر (4)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے والا
ہے -
میرے مالک ! مجھے ایسی طاقت اور قابلیت عطا کریں کہ میں آاپکا
شکر گزار بن سکوں
اس احسان کا جوآپ نے مجھے اور میرے والدین کو عطا کی ہے ، اور
میں ایسے
نیک اور اچھے کام کر سکوں جو آپ کو راضی کریں سکیں -
یوسف ابن عمر ابن علی رسول نے مقدس گھر کے سنگ مرمر کو تبدیل
کرنے کا حکم دیا -
اللہ رب العزت اس کی تائید کریں اور اس کے گناہوں کو معاف
فرمائے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قابل تعریف ہیں اورانپراور
انکی آل پر سلام ہو - صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم -
(سال شوال ، 680 ہجری)
======================================
منقوش تختی (5)
==============
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم ، اللہ کے رسول ہیں۔
( کوفی اسکرپٹ)
======================================
منقوش تختی نمبر (6)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے والا
ہے -
ہمارے رب ! ہماری یہ خدمت قبول کرلیں ۔ بےشک آپ بہت تحمل والے
اور سب کچھ جاننے والے ہیں -
خدام حرمین ، عزت مآب ابو السلطان المالک بریسبے نے
مقدس گھر کے سنگ مرمر کو تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔ اللہ اسے
اپنی امیدوں کو پا لینے کی
توفیق عطافرمائیں ، اور اس کے نیک اعمال کا اچھا انعام عطا
فرمائیں -
(سال 826 ہجری)
======================================
منقوش تختی (7)
==============
( یہ ایک مکمل تختی نہیں بلکہ تین یا پانچ چھوٹے چھوٹے پتھر
ہیں جو اندر سے مقدس کعبہ مشرفہ کے دروازے کے ماتھے پر لگے ہیں
لیکن انپر کیا کندہ ہے پڑھا نہیں جاسکتا - شاید
لکھائی بہت دھندلا گئی ہے - )
======================================
منقوش تختی (8)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے
والا ہے -
ہمارے رب! ہم سے (یہ خدمت) قبول کریں۔ بےشک آپ سننے والے ہیں
اور
سب کچھ جاننےوالے ہیں -
عزت مآب السلطان الملک ابو النصرقتبائی نے حکم دیا کہ
مقدس گھر کے اندرونی سنگ مرمر کو تبدیل کیا جائے - اللہ رب
العزت
اس کی حکمرانی کو قائم رکھے -
(سال یکم رجب 884 ہجری )
======================================
منقوش تختی (9)
==============
اللہ کے گھر کی عمارت یعنی قبلہ اسلام ، کعبه مشرفہ کی اور
عظیم مسجد الحرام کی باقاعدگی سے تزئین و آرائش شروع ہوئی ۔
اس تزئین و آرائش کا آغازعوام کے قائد مصطفیٰ خان نے کیا تھا
-
اللہ اس کو عظیم اور تواتر کے ساتھہ فتوحات نصیب فرمائیں -
یہ تزئین و آرائش صرف امن کا ایک اولین مقصد تھا ، جس کے
ذریعہ اس خاتون کو یہ امید تھی کہ روز قیامت الله رب العزت
اسے وقار اور بلند درجہ عطا فرمائیں گے - یہ ام السلطان الأم
خاتون کا حکم تھا جوشیخ الحرم المکی ''احمد بے '' کے زیر
اہتمام عمل میں آیا - یعنی یہ ام السلطان خاتون تھیں جس نے
مقدس گھر کی عمارت کی تزئین و آرائش کا حکم دیا۔
(سال 1109 ہجری )
======================================
منقوش تختی نمبر (10)
==============
اللہ کے نام سے جو بہت ہی مہربان اورنہایت کرنے رحم کرنے
والا ہے -
ہمارے رب! ہماری (یہ خدمت) قبول کرلیں ۔ بےشک آپ سننے والے
ہیں ،
سب کچھ جاننے والے ہیں -
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ، اور سب سے عظیم اور برتر اللہ
ہیں- محمد صلی الله علیہ وسلم جوتمام انبیاء اور رسولوں میں
اعلی ہیں انپر اور انکے کنبہ اور آل یعنی ساتھیوں پر عاجزانہ
درود و سلام -
شاہ فہد بن عبد العزیز آل سعود کے دور میں ، اللہ پاک فضل کے
ساتھ کعبہ کی جامع تزئین و آرائش کی گئی - اس کی دو چھتیں
تین ستون ، اندر اور باہرکی دیواریں اور فرش کی مکمل
تزئین و آرائش کی گئی -
اسکی مکمل تزئین و آرائش میں چھت ، دیواریں ، فرش ، اندرونی
سیڑھیاں ، شدروان ،
اللہ اس کی طرف سے یہ نیک عمل قبول فرمائیں اور انکو اسکا
فایدہ مند صلہ عطا فرمائیں
اور سب تعریفیں اللہ سبحانہ وتعالی کے لئے ہی ہیں ۔
(ماہ رجب 1417 ہجری )
==========================
ذرا سی توجہ اس پر بھی
===================
١- تصویر نمبر ایک میں ایک منقوش تختی نظر آ رہی ہے جسکو میں
نے پیلے تیر سے ظاہر کیا ہے -
٢- تصویر نمبر دو کعبہ مشرفہ کے سامنے والی دیوار ہے جس میں
، میں نے تین منقوش تختیوں کو تین پیلے تیروں سے ظاہر کیا ہے
-
٣- تیسری تصویر کعبہ مشرفہ کے دروازے کے ساتھہ والی دیوار کی
تصویر ہے جس میں میں نے پیلے تیر سے ایک اور منقوش تختی
دیکھائی ہے جسکی تفصیل آپ ''منقوش تختی نمبر ایک '' میں پڑھ
سکتے ہیں - اسی تصویر میں نیلا + کا نشان کعبہ کے داخلی
دروازہ کو ظاہر کر رہا ہے جبکہ دروازے کے اوپر پیلا گولہ ''
منقوش تختی کے پانچ دھندهلے پتھروں کو ظاہر کر رہا ہے '' -
اسکی تفصیل '' منقوش تختی نمبر سات '' میں درج ہے -
٤- چوتھی اور پانچویں تصویریں منقوش تختیوں کے نمبر سیرل کے
ساتھہ ظاہر کر رہی ہیں اور باب کعبہ کی نشاندھی بھی کر رہی
ہیں تا کہ آپ آسانی سے جان سکیں کہ کس تختی پر کیا لکھا ہے؟
-
==================================
NEXT PAGE
PREVIOUS
PAGE
LIST PAGE
//