مسجد جندراوی

مکّہ مکرمہ جانے والے حاجی یا زائرین جب مکّہ تشریف لاتے ہیں تو وہ
مکّہ کے مقدس قبرستان '' جنت المعلیٰ '' بھی ضرور جاتے ہیں تاکہ وہ
وہاں ام المومنین '' سیدہ خدیجہ رضی الله عنہا '' سمیت دیگر اصحاب
اکرم کی قبور کی زیارت کر سعادت حاصل کرسکیں -
لیکن میں یعنی '' مسجدجندراوی '' ،'' جنت المعلیٰ '' کے مرکزی دروازے
کے بالکل سامنے موجود ہوں - میں ایک چھوٹی سی مسجد ہوں - میری دیوار
پر میرے نام کی لوح بھی لگی ہے جیسا کہ آپ اوپر کی تصویر میں دیکھ
بھی رہے ہیں - گو کہ میں مسجد الحرام سے بھی زیادہ دور نہیں ہوں لیکن
پانچ وقت کی اذانیں اور با جماعت نمازیں مجھہ میں بھی ہوتی ہیں - میں
جس سڑک پر قایم ہوں اسکا نام '' شاہراہ سلمان '' ہے -
''جنت المعلیٰ '' قبرستان آنے والے تقریبا'' تمام زایرین اور حجاج
مجھہ پر ایک اچٹتی نگاہ تو ضرور ڈالتے ہیں لیکن مناسب رہنمائی نہ
ہونے کے باعت وہ مجھے ایک عام سی مسجد یا مقام تصور کرتے ہیں حالانکہ
ایسا نہیں ہے - میں اپنے اندر ایک تاریخ سموے ہوے ہوں -
کیا آپ بتا سکتے ہیں یہاں اسلامی تاریخ کا کونسا واقعہ رونما ہوا -
آپکو ایک اشارہ دے دوں یہ واقعہ رسول الله صلی الله علیہ
حیات پاک سے بہت پہلے کا ہے -
جواب حاضر ہے
===========

الله رب کریم کے ایک مقرب پیغمبر '' سلیمان علیہ سلام '' تھے جنہیں
الله ہے جانوروں کی بولیاں سمجھنے کی صلاحیت عطا فرمائے تھی اور
انھیں جنت پر بھی دسترس حاصل تھی -
مسجد ''جندراوی '' جس کی تصویر اوپر دی گئی ہے اسکو
'' مسجد پیغمبر سلیمان علیہ سلام '' بھی کہا جاتا ہے اور اسی مناسبت
سے مکّہ مکرمہ کی جس سڑک پر یہ مسجد قائم ہے، وہ '' شاہراہ سلمان ''
کے نام سے مشھور ہے -
اس مقام کے متعلق جہاں ''مسجد جندراوی'' قائم ہے ، یہ کہا جاتا ہے کہ
ایک مرتبہ پیغمبر سیدنا سلیمان علیہ سلام نے یہاں اپنے جننوں کو قید
کیا تھا یا حفاظت میں رکھا تھا - عربی میں ''جند'' فوجی یا سپاہی کو
کہتے ہیں اور جنت سیدنا سلمان علیہ سلام کے فوری یا سپاہی ہی تھے جو
ہر دم انکے احکامات کی تعمیل میں مصروف رہتے تھے - مکّہ کے روحانی
قبرستان '' جنت المعلیٰ '' کی زیارت کرنے والے زائرین کو اس مقام کی
زیارت کر لانا چاہیے کیوں کہ یہ مسجد قبرستان کے گیٹ کے بالکل سامنے
واقع ہے -
NEXT PAGE
PREVIOUS PAGE
LIST PAGE
//