VADI-E-JIN
OR
VADI-E- BAIDAH

A
stone in valley of jin . looks as prostrating
 
Wadi -e-Jinn Mystery continues : Magnetic Forces, Spiritual Forces or
Simply Gravity Hill phenomenon



مدینہ سے کچھہ کلو میٹر کے فاصلے پر ایک وادی ہے جسکو 
'' وادی جن '' یا ''وادی بیدا '' کہتے ہیں - اس کے لیےkha جاتا ہے کہ یہ جنات کا مسکن ہے - یہاں ایک خاص بات جو لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہے کہ یہاں پہاڑوں کے ایک طویل سلسلے کے دامن میں بنی سڑک کے تقریبا'' دس کلو میٹر کے رقبے پر کاریں اور دیگر آٹو موبل گاڑیوں کے اگنیشن آف کر دینے اور ایکسیلیٹر سے پاؤں ہٹا لینے کے باوجود گاڑیاں خود بخود مدینہ منورہ کی جانب چلنا شروع ہو جاتیں ہیں اور انکی رفتار ١٢٠ کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچتی ہے - اگر گاڑی میں کوئی بیٹھا نہ بھی ہو تب بھی یہ گاڑیاں خود چلنے لگتی ہیں -

گاڑی کو اگر ریورس کر کے کھڑا کر دیں تو گاڑی الٹی اسی ڈائریکشن میں چلنا شروع ہو جایے گی - گویا گاڑی کو مدینہ منورہ کی جانب ہی چلنا ہوگا خواہ اسکا رخ کسی بھی جانب ہو - 

وادی جن کی حقیقت کیا ہے اس ک مکمل علم تو الله سبحان و تعالی کو ہی ہے لیکن ایک روایت ضرور منسوب ہے اس سے جسکو آپ ضرور سن لیں لیکن اس پر من و عن یقین کرلینا درست نہیں - 

کہا جاتا ہے کہ رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم کی ظاہری حیات مبارکہ کے وقت اس مقام پر ایک یہودی قبیلہ آباد تھا جسکا سردار اک ایسی موذی بیماری میں مبتلا ہو گیا کہ اس وقت کے تمام طبیب اسکا علاج کرنے میں ناکام ہو گیے تو کسی نے مشورہ دیا کہ یہاں سے کچھہ فاصلے پر الله کے ایک مقرب نبی رہتے ہیں اگر انکی اونٹنی کو دودھہ اس بیمار سردار کو پلایا جایے تو یہ صحت مند ہو جائیں گے - 

اس قبیلے کے لوگ اس اونٹنی کو لینے آیے اور ممکن نہ تھا کہ رحمتوں کے سردار اور مجسم رحمت . آقا سیدنا محمد صلی الله علیہ وسلم اونٹنی لیے جانے کی اجازت نہ دیتے - الله أعلم

اونٹنی انکو دیدی گئی اور اسکے دودھہ پینے سے انکا سردار صحت مند بھی ہوگیا لیکن اس کے بعد عیار یہودیوں کی خصلت نمایاں ہو کر سامنے ائی اور انھوں نے یہ سوچ کر کہ اتنی مفید اونٹنی کیوں واپس کی جایے انھوں نے وعدہ خلافی کی اور اونٹنی واپس نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا - 

بس پھر ایک دن ایسا ہوا کہ اونٹنی خود ہی مدینہ منورہ کی جانب چلنے لگی - جب یہودی اسکو پکڑ کے اپنے قبیلے کی جانب ہانکتے تو وہ بیٹھہ جاتی اور چلنے سے انکار کر دیتی اور پھر اٹھہ کر تیزی سے مدینہ منورہ کی جانب رخ کر کے چلنے لگتی - کہا جاتا ہے کہ یہ سڑک اسی مقام پر بنی ہے جہاں یہ اونٹنی خود چلی تھی اور اسی روایت کے پس منظر میں آج بھی آٹو وہیکلز یعنی کاریں وغیرہ خود ہی چلتی ہیں - 

راقم نے گاڑیوں کے خود بخود چلنے کا عملی مظاہرہ خود دیکھا ہے لیکن اسکی اصل حقیقت کیا ہے اسکا علم صرف الله سبحان و تعالی کو ہی ہے - جو روایت اس سے منسوب ہے وہ میں بیان کر دی ہے - اس سڑک کے ساتھہ جو پہاڑ ہیں انکے لیے بھی یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں بنے عجیب و غریب نظر انے والے سوراخوں میں جنات رہتے ہیں - الله أعلم

ارضیات کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں چھہ سات مقامات ایسے ہے جہاں ایسا ہوتا ہےaor انکی مقناطیسی قوت کی وجہ سے گاڑیاں خود بخود چلتی ہیں - انکی بات اپنی جگہ لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ الله سبحان و تعالی نے مکّہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر چاروں جانب سے جنات بطور محافظ مقرر کیے ہویے ہیں تا کہ کوئی شریر انسان یا خاص طور سے دجالی فتنے ان مقدس شہروں میں داخل نہ ہو سکیں - الله أعلم

YEH TASWEER JISKA JIS MAIN EK PATHAR SIJDA KARTA HOWA MAHSOOS HO RAHA HAY ---- ASAL MAIN ISS HE WADI main mojjod hay. is sijday walay pathar ke haqeeqat kia hay yeh tu kisi ko Maloom nahee laykin hay yeh ek ajooba .orr is muqam per is ka honay say iski ahmeeyat orr barha jati hay.

===================================================

Around 45-50 Kilometers from Medina is a Wadi known as Wadi -e-Jinn. In this Wadi your car will Move without any Driver. If you enter the Wadi and you switch off your Engine the car will start going in Reverse. and when you enter the Wadi and while returning if you make your Gears Neutral, Do not apply any Accelarator or even if you Switch of your engine your car will move at a speed of 120 kmph. As if the Jinns are pushing your Car Outside their Area. We ourselves have seen this phenomenon and were shocked to experiences such a thing...


ROAD PASSING THROUGH VADI JIN OE VADI BAIDAH


HOLES IN MOUNTAIN IN VADI JIN

NOTHING EXACT PROOF OF ITS REALITY BUT IT IS TRUE VICLES MOVE WITHOUT GETTING IGNITION ''ON''. Reasearch is still  required to prove its' authenticity .

see its movies
 http://www.youtube.com/watch?v=_4siD3QLOVQ&feature=related
http://www.youtube.com/watch?v=MOxrTUMwJAI




LIST PAGE
Previous Page

Next Page