سعودی ٹیلی وژن  کی پہلی تراویح کب ؟

( حرم مکی سے ، متعلق رمضان اور تراویح کی ایک دلچسپ معلومات )
=======================================

FIRST TRAWEEH FROM HAR'M KABA LIVE ON T.V
============================================
سات ستمبر انیس سو بائیس ( ١٩٢٢) عیسوئ کو ریاست ہاتے متحدہ امریکہ کے '' فلو فرانسورتھ '' کے ہاتھوں ایجاد ہونے والا پہلا ٹیلی وژن دنیا بھر میں بیشمار معلوماتی، تعلیمی ، تفریحی ، حالت حاضرہ سیمت لغویات سے بھرپور نشریات پیش کرتا ہو جب سر زمین حجاز پہنچا تو اسوقت تک اسکی عمر نصف صدی تک جا پہنچی تھی اور یہ وہ پہلا موقع تھا جب ٹیلی وژن پر مکّہ مکرمہ سے پہلی اذان براہ راست نشر کی گئی اور مزید چند سالوں بعد پہلی مرتبہ حرم مکی سے رمضان کریم کی مبارک ساعتوں میں براہ راست '' نماز تراویح '' کی بیس رکعت نشر کی گیئں اور یہ سلسلہ الحمد لللہ آج تک جاری ہے - آیے ذرا اسکی روحانی تاریخ پر مختصر سی روشنی ڈالتے ہیں - زیر نظر حرم مکی میں ادا کی جانے والی تراویح کی یہ تصویر بھی اسی زمانے کی خیال کی جاتی ہے - الله اعلم
=========
سعودی ٹیلی وژن کے آغاز کے بعد ابتدائی سالوں میں نماز تراویح کو براہ راست نشر نہیں کیا جاتا تھا۔ نماز تراویح کے وقت پروگراموں کا سلسلہ روک کر ایک غیر متحرک سلائیڈ لگا دی جاتی تھی جس پر "نماز کی ادائیگی کا وقفہ" لکھا ہوتا تھا۔ اس کے بعد 1393 ہجری یعنی 1973 عیسوئ میں سعودی ٹیلی وژن پر براہ راست اذان نشر ہونے کا سلسلہ شروع ہوا اور نماز کی ادائیگی کے وقت نشریات کو روک دیا جاتا۔

بعد ازاں 1397 ہجری یعنی سن انیس سو چھیتر (1976) عیسوئ میں رمضان کے آخری دنوں میں مسجد حرام میں شیخ عبدالعزیز السبیل کی امامت میں ہونے والی نماز تراویح اور ختم قرآن کو براہ راست نشر کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب حرم مکی سے نماز تراویح کو براہ راست ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ البتہ سال 1400 ہجری یعنی 1980 عیسوئ سے پورے رمضان نماز تراویح کو براہ راست نشر کرنے کی ابتدا ہوئی۔

اس کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو حرم مکی میں نماز عشاء اور تراویح میں آئمہ کرام کی خوب صورت اور دل موہ لینے والی تلاوت کو سننے کا موقع ملا۔

اب ہر سال دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد رمضان مبارک میں سعودی
ٹی وی  کے ذریعے حرمین شریفین میں نماز تراویح کو سننے اور
ان روح پرور اجتماعات کو دیکھنے کا انتظار کرتی ہے۔

=
==============================

NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE

LIST PAGE






.




//