.زم زم بیسمنٹ اور زم زم کنواں
====================
مجھے اب آپ صرف تصویروں میں ہے دیکھ سکتے ہیں -

=============================================

سوال
=======
آج ایک آسان سا سوال ---- اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں:-

١- یہ کون سا مقام ہے اور اب ہم اسے کیوں نہیں دیکھ سکتے ؟

٢ - اس کے علاوہ اسمیں آپکو ایک لال تیر کا نشان نظر آرہا ہے یہ کس مقام مقدس کے نشاندہی کر رہا ہے ؟

٣ - چھت پر ایک سبز تیر نظرآرہا ہے - آپ یہ بتایں کہ اس چھت کے اوپر کیا ہے ؟

(مجھے یقین ہے جن کا سن ٢٠٠٠ عیسوی سے قبل حج یا عمرے پر جانے کا اتفاق ہوا ہو گا وہ اس مقام کو ضرور پہچان جائیں
گے- )
=====================
جواب
=======
سن ٢٠٠٠ سے قبل مطاف یعنی جہاں طواف کیا جاتا ہے اس کے نیچے بیسمنٹ میں زم زم کے کویں کے قریب ایک نہایت کشادہ زم زم پینے کا پارلر بنا ہوا تھا جس کی سیڑھیاں مطاف کے ایک کونے سے نیچے جارہے تھیں - مردوں اور عورتوں کے لیے دو
علیحدہ حصے بنایے گیے تھے اور نیچے سیکڑوں کی تعداد میں زم واٹر بسیں لگے تھے جہاں حاجی عمرے طواف کیے بعد زم زم پینے کا لازمی رکن ادا کرتے تھے
 -

STAIRS LEADS PILGRIMS TO ZAM ZAM BASEMENT


ZAM ZAM PARLOR IN BASEMENT

جب تک یہ " زم زم ڈرنکنگ واٹر پارلر " موجود تھا ، حاجی زم زم کے کویں کے زیارت بھی کر لے تے تھے کیوں کہ اس پارلر کے" ڈیڈ اینڈ " پر ایک شیشے کا کمرہ بنا ہوا تھا جس میں زم زم کا کوان تھا -گو کہ کویں کا منہ اسوقت بھی بند تھا اور کچھ مشینیں وہاں لگی تھیں تاہم حاجی کویں کے قریب پہنچ کر روحانی مسرت ضرور محسوس کرتے تھے اور انھیں شیشے کمرے کے باہر سے یہ عظیم زیارت نصیب ہو جاتی تھی - تصویر میں
" لال تیر " کویں کے جانب جانے والے راستے کو ظاہر کر رہا ہے جو کب سے ١٨ میٹر کے فاصلے پر ہے - اور کیوں کہ یہ پرلے زیر زمین تھے لہذا اس کے چھت پر جسکو " سبز تیر " سے دکھایا گیا ہے مطاف ہے جہاں حاجی طواف کرتے ہیں -

ZAM ZAM PARLOR AND BASINS
حج ، رمضان اور رش کے زمانے میں حاجیوں کی کثیر تعداد کی بنا پر اس پارلر کے میں لے جانے والی سیڑھیاں طواف کرنے والوں کے لیے روکاوٹ کا پاعت بنتی تھیں - اس لئے اب یہ جگہ بن کر کے مطاف کے لیے کھلا راستہ بنا دیا گیا ہے ، تاہم حاجی زم زم کے کویں کے زیارت سے ضرور محروم ہو گیے ہیں - اور اب ہم اس مقام کو صرف تصویروں میں ہے دیکھ سکتے ہیں - لہذا آپ چاہیں تو اھلا'' کے جانب سے پیش کے جانے والی اس تصویر کو اپ نادر تصویر قرار دے سکتے ہیں -

ZAM ZAM WELL IN GLASS ROOM IN BASEMENT
================================================



STAIRS LEADS PILGRIMS TO ZAM ZAM BASEMENT




ZAM ZAM WELL IN GLASS ROOM IN BASEMENT


NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE

LIST PAGE






.




//