.مکان سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله تعالی عنہ
متکلم اور متکا کہاں کهو گیے ؟
======================

مسجد الحرام کے گیٹ نمبر ایک یعنی '' باب عبدلعزیز '' سے
باہر نکلیں تو ہمیں سامنے یہ بلند و بلا شاپنگ سینٹر نظر آیے گا
جس کی تصویر اوپر دی گئی ہے -
دن رات یہاں کی زندگی اتنی مصروف نظر آتی ہے اور تجارتی سرگرمیاں
انتنی عروج پر ہوتی ہیں کہ شاید ہی کوئی رک کر یہان '' متکلم ''
اور '' متکا '' کے بارے میں سوچتا ہوگا -
جدید تعمیر کے اس بلند و بالا شاھکار کے بس منظر میں '' متکلم ''
اور '' متکا '' جسی دلوں کو گرما دینے والی زیارتیں آخر کہاں گم
ہو گئی ہیں -
اصل میں اس تصویر میں جس مقام کو سرخ دایرے سے ظاہر کیا گیا ہے
وہ حقیقت میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کا وہ مکان
تھا جہاں سے رسول مکرم سیدنا محمد صلی الله علیہ وسلم نے آپ کے
ساتھہ ہجرت کا سفر شروع کیا تھا -یہی وہ مکان با برکت تھا جہاں
ام المومنین '' سیدہ عائشہ رضی الله تعالی عنہا '' کی ولادت با
سعادت بھی ہوئی تھی --
١٩٨٨ عیسوی تک یہان ایک مسجد قایم تھی اور لوگ نظر بھر کر اس
مقام با برکت کی زیارت کرتے تھے - اس مسجد میں دو پتھر تھے جنہوں
نے اس مسجد کی شان میں چار چند لگا دیے تھے - ان میں سے ایک پتھر
کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ اس نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو
'' سلام '' کیا تھا - گویا اسنے آپ صلی الله علیہ وسلم سے گفتگو
کا شرف حاصل کیا تھا - اس لیے اس پتھر کو '' متکلم '' کہتے تھے
یعنی '' جس نے کلام کیا '' -
جبکہ دوسرا پتھر وہ تھا جس پر سر مبارک رکھ کر رسول مکرم سیدنا
محمّد صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے آرام فرمایا تھا - گویا اسکو
نبی پاک صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی تکیہ مبارک بننے کا شرف
حاصل ہوا - اسی لیے اس پتھر کو '' متکا '' کہتے تھے -
مرقوم ہے کہ یہ دونوں پتھر مسجد کی قبلہ رخ دیوار میں پیوست تھے
- ١٩٨٨ تک یہ مسجد اس طرح قایم تھی کہ مسجد پہلی منزل پر تھی اور
نیچے دوکانیں تھیں اور مسجد کے باہر جلی حروف میں لکھا تھا :-
'' یہ دار الرفیق رسول صلی الله الیہ وسلم ہے ''
-بعد میں اس مقام پر سن ١٩٩٢ میں یہ ملٹی اسٹوری شاپنگ سینٹر بنا
دیا گا اور اس طرح جس مقام سے عظیم سفر ہجرت کا آغاز ہوا . اس
مقام کے ساتھہ '' متکلم '' اور '' متکا '' جیسی عظیم زیارتیں بھی
کہیں اوجھل ہوگئیں -
کاش ایسا نہ ہوتا تو ہم بھی '' متکلم '' اور '' متکا '' کو
دیکھنے کی سعادت حاصل کر لیتے -

NEXT PAGE
PREVIOUS PAGE
LIST PAGE
.
//