مسجد النبوی کی شمسی گھڑی
=======================

کسی وقت کی انتہائی کارآمد چیز آج ، بے معنی ہوجانے کا بعد نہ جانے کیوں اب تک مسجد النبوی کی چھت پر روضۂ اقدس کے قریب موجود ہے -

جی ہاں سو، دو سو سال پرانی یہ چیز آج بھی مسجد النبوی کی چھت پر دیکھی جاسکتی ہے لیکن مشکل ہے عام زائرین کے لیے کہ وہ مسجد النبوی کی چھت کے اس حصے تک پہنچ پائیں اور اس تاریخی کارآمد چیز کی زیارت کر سکیں - وہ تو بھلا ہو ہمارے ایک دیرینہ فیس بک فرینڈ کا ، جو مسجد النبوی میں موجود ایک نشریاتی ادارے میں انجینیر ہیں ، انکی اس مقام تک رسائی ھوگئی اور انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر اھلا'' کے لیے اور اھلا'' کے توسط سے آپ سب کے لیے اس کی تصویریں اپنے موبایل فون سے لیں اور آپ سب کے لیے اھلا'' کو ہدیہ کیں -

آج سے سو دو سو سال پہلے یہ مسجد النوی کی بڑی کارآمد چیز تھی - یہ اسوقت کی بات ہے جب گھڑیاں عام نہیں ہوئی تھیں تو نماز کے اوقات کار سورج کی شعاعوں کی مدد سے معلوم کیے جاتے تھے - جغرافیائی خطوط پر یہ سل نما ایک پیمانہ تھا جسے انگریزی میں SUN DIAL کہتے ہیں مسجد النبوی چھت پر نصب تھا اور دھوپ کی شعاعوں کی مدد سے دن کے اوقات کی اذانوں کا تعین کیا جاتا تھا- گھڑیاں عام ہونے کا بعد یہ SUN DIAL آج بھی مسجد النبوی کی چھت پر بے مقصد پڑی ہے لیکن یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم دور رفتہ کی اس شمسی گھڑی کی زیارت کرنے میں الحمد الله کامیاب ہوے ہیں جس کی نسبت مسجد النبوی شریف سے ہے اور جو آج بھی اپنے اصل مقام پر موجود ہے -


 ہم
ارے پیارے ساتھی عدنان ظاہر خوش قسمتی سے اس مقام تک پہنچ سکے اور وہ ماشااللہ خود اس
شمسی گھڑی کے پاس کھڑے ہیں

NEXT PAGE .

PREVIOUS PAGE.


LIST PAGE






.




//