مقام ابراھیم اور آیت الکرسی
======================

کون سا ایسا حاجی یا معتمر ( عمرہ کرنے والا ) ہے جس نے کعبہ مشرفہ کا طواف کرتے ہوۓ کعبہ کے سامنے بنے اس شیشے کے کیس میں رکھے ان قدموں کے نشانات کی زیارت نہ کی ہو جو آپکو تصویر میں نظر آ رہے ہے - ان میں سیدنا ابراہیم علیہ سلام کے پیروں کے اسوقت کے نشانات موجود ہیں جو آج سے ہزاروں سال قبل کعبہ مشرفہ کی تعمیر کرتے وقت ایک کچے پتھر پر اپنا نقش چھوڑ گیے تھے - یہ نشانات پیتل کے ایک سانچے میں محفوظ کرکے اس شیشے کے کیس میں عام زیارت کے لیے رکھے ہیں اور یہ شیشے کا کیس مطاف یعنی طواف والے صحن میں کعبہ کے سامنے رکھا ہوا ہے
یہ نقش اس شیشے کے کیس میں کیسے نظر آتے ہیں اسکے لیے اس تصویر کے نیچے ایک چھوٹی تصویر میں ، میں نے اسکو الگ سے بھی دیکھا دیا ہے - یہ نشانات الله سبحان و تعالی کو اتنے محبوب ہیں کہ انہوں نے ہزاروں سالوں کے گزرنے کے باوجود اب تک اسے معجزاتی طور سے محفوظ رکھا ہے اور قرآن پاک میں اسکو '' مقام ابراہیم '' و '' مصلی '' کے نام سے یاد کیا ہے -


سیدنا ابراہیم علیہ سلام کے پیروں کے نشانات
===================================

دیکھنے اور تفکر کرنے والوں کے لیے کعبہ کے اطراف بہت سے زندہ اور عقلوں کو متحیر کرنے والے معجزے موجود ہیں -
کعبہ کا صدیوں سے کبھی نہ رکنے والا طواف ، چاہ زم زم کے دھانے سے صدیوں سے امڈنے والا مقدس پانی ، صفا سے مروا اور مروا سے صفا کی جانب صدیوں سے نہ تھمنے والی دوڑ جہاں زندہ معجزے ہیں وہیں مختلف ادوار میں حرم مقدس پر ناپاک حملہ کرنے والے بد بخت جارحیت پسندوں کی جارحیت ، مختلف ادوار کے سیلابوں ، طوفانوں اور آندھیوں جیسے حوادث کے سامنے سیدنا ابراہیم علیہ سلام کے کچی مٹی پر بنے یہ نازک قدمیں کے نشانات کا اپنی جگہ قایم و دایم رہنا بھی ایک عظیم معجزہ ہے -

جن لوگوں کو حج و عمرے کی سعادت حاصل ہوئے ہے انہوں نے سیدنا ابرہیم علیہ سلام کے پیروں کے ان نشانات کو ضرور دیکھا ہوگا اور جن ساتھیوں کو ابھی جسمانی حاضری کا موقع نہیں ملا انہوں نے اس کے بارے میں سنا اور پڑھا ضرور ہوگا - پر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آج کل شیشے کے اس کیس میں رکھے اس پیتل کے سانچے پر کونسی قرانی آیت کے ابتدائی حروف کندہ ہیں جس میں قمیں کے نشانات ہیں محفوظ ہیں -
==========================================
جواب نوٹ کریں پلیز
==============
نبی سیدنا ابراہیم علیہ سلام کے قدمیں کے نشانات پیتل کے جس سانچے میں محفوظ ہیں ، اس سانچے پر آیتہ الکرسی کے چند ابتدئی حروف درج ہیں - یہ کیسے نظر آتے ہیں . اسکی زیارت
آپ بھی کریں -  


NEXT PAGE

PREVIOUS PAGE

LIST PAGE











//