طائف کی یادگار
'' مسجد الکوع ''
====================

سعودی عرب کے مغربی شہر طائف میں جبل ابو
زبیدہ کے پہاڑوں اور گلستانوں کے بیچ ایک ایسی تاریخی مسجد
موجود ہے جو دیکھنے والوں کو کئی صدیاں پیچھے لے جاتی ہے۔
صدیوں سال قبل بنائی گئی مسجد الکوع
مملکت کی قدیم مساجد میں سے ایک ہے۔ صدیاں بیت جانے کے بعد
آج بھی اس مسجد کی شان وشوکت پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔
سعودی عرب کے ماہر سیاحت و آثار قدیمہ
ولید العبیدی نے مسجد الکوع کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے
ہوئے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جہاں پر مسجد الکوع تعمیر
کی گئی ہے وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر طائف کے
دوران کچھ دیر قیام فرمایا تھا۔ اس مسجد کو 'مسجد الموقف' کا
نام بھی دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم طائف کے سفر کے دوران یہاں کچھ دیر رکے اور آپ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ٹیک بھی لگائی۔ اور کہا جاتا ہے کہ جس مقام پر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہنی کی مدد سے ٹیک لگی تھی
وہاں آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کہنی کا نشان مبارک
ثپت ہوگیا تھا - الله اعلم -
اور اسی وجہ سے اس جگہ جو پر مسجد
بنائی گئی اسکا نام '' الکوع '' رکھا گیا ۔
العبیدی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر
مربع شکل کی مسجد تعمیر کی گئی جس کی لمبائی 8 اور چوڑائی 7
میٹر تھی۔ یہ مسجد تین میٹر اونچی بنائی گئی۔ اس کا کھلا صحن
چار میٹر چوڑا اور سات میٹر لمبا ہے۔ مسجد میں ایک چھوٹا
محراب ہے جس کے ایک طرف مربع شکل کی ایک کھڑکی ہے۔ اس کی دو
دیواروں پر دو مستطیل کھڑکیاں ہیں۔ مسجد کی چھت پر ایک چھوٹا
گنبد ہے جس کے اضلع کی لمبائی 80 سینٹی میٹر اور اونچائی تین
میٹر ہے۔ اس مسجد کی زیارت کرنے والے آج بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے پہلے سفر طائف کی المناک یادوں میں کھو جاتے
ہیں۔ اور ایک بلند مینار ہے جس کے اوپر پہنچنے کے لیے
سیڑھیاں بنائی گئی ہیں

================
کچھ لوگ مغالطے میں اسی مسجد کو طائف
کی ایک اور تاریخی اور روحانی مسجد '' مسجد عداس '' بھی سمجھ
لیتے ہیں - حقیقت میں ''مسجد عداس'' دوسری مسجد ہے جسکا ذکر
اگلی پوسٹ میں کر دیا جایے گا ان شا الله -
==========================
NEXT PAGE
PREVIOUS
PAGE
LIST PAGE
//